منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

“اگر مجھ پر کرپشن ثابت ہوجائے تو میں استعفیٰ دیدوں گا”- عمران خان کے کرپشن الزامات پر شہبازشریف کا شدید ردعمل۔۔ عمران خان کو سی پیک کا دشمن قرار دیدیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلی شہباز شریف نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا مجھ پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے جبکہ عمران خان نے ماضی میں بلند و بانگ الزامات لگائے لیکن ثبوت کوئی نہیں دیا۔انہوں نے کہا عمران خان نے میٹرو بس پر 70 ارب لگنے کا دعویٰ کیا تھا اس کے علاوہ اتفاق فاؤنڈری کا سریا لگنے کا الزام لگا حالانکہ کے وہ کئی سالوں سے بند ہے۔مجھ پر جتنے الزام لگے آج تک ایک دھیلے کا ثبوت نہیں دیا گیا۔شہباز شریف نے کہا عمران خان اسلام آباد کو بند نہیں کرنا چاہتے بلکہ سی پیک کو بند کرنا چاہتے ہیں۔ سی پیک کیخلاف سازشوں میں یہ مودی سے بھی آگے نکل گئے۔2014 کے دھرنے کی وجہ سے چینی صدر پاکستان کا دورہ نہیں کر سکے تھے۔انہوں نےپریس کانفرنس میں کہا تحریک انصاف کو پاناما لیکس کے غبارے سے ہوا نکلنے کے بعد انھیں کچھ اور چاہیے تھا جس کیلئے آج جھوٹ کا سہارا لیا گیا۔مختلف منصوبوں کی شفاف ٹینڈرنگ کی وجہ سے 112 ارب روپے کو بچایا گیا۔وزیر اعلی نے کہا خان صاحب نے جھوٹ کی انتہا کر دی اور جاوید صادق کو میرا

فرنٹ مین قرار دے دیا۔ جاوید صادق میرے جاننے والے ہیں جبکہ ارفع کریم ٹاور کا ٹھیکہ پرویز الہی کے دور میں دیا گیا۔شہباز شریف نے کہا عمران خان نے 26 ارب روپے کی کرپشن کا الزام لگایا اب میں ان کے خلاف 26 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کروں گا۔جاوید صادق پاکستان میں چینی کمپنی کے نمائندے ہیں اور انہوں نے چینی کمپنی کی طرف سے بڈ دی تھی اگر وہ میرے فرنٹ مین تھے تو انھیں کنٹریکٹ ملنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا عمران خان مخالفت میں پاک چین کا رشتہ بھی بھول گئے جبکہ خود ان کے ساتھ قرضے معاف کرانے والا شخص کھڑا ہے۔وزیر اعلی نے کہا یہ لوگ منصوبوں کی تکمیل نہیں چاہتے اور 2018 کے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں انہیں پتا ہے کہ 2018 میں ملک اندھیروں سے نکل جائے گا۔ شہباز شریف نے بتایا کہ عمران خان کو 14 دن کا نوٹس دوں گا جواب آئے نہ آئے عدالت جاؤں گا اگر میرے خلاف فیصلہ آیا تو فیملی سمیت سیاست سے تائب ہو جاؤں گا۔ان کیخلاف فیصلہ آیا تو قوم سزا تجویز کرے گی۔واضح رہے کہ عمران خان وزیراعلی شہبازشریف پرجوالزامات لگائے ان کی ویڈیوجانئے



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…