جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’فیصلہ ہو گیا۔۔2 نومبر کو وزیر اعظم جا رہے ہیں‘‘ ترجمان وزیر اعظم مصدق ملک نے تصدیق کر دی

datetime 26  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کے ترجمان مصدق ملک نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کر دی، تفصیل کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس ے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ میاں نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ ہو گیا ہے۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس مصدق ملک کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس دو نومبر کو کرغیزستان میں ہوگا، واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 2 نومبر کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہوا ہے۔
دوسری جانب عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے موجودہ قیادت کا کردار ایسا ہے کہ جنہیں دیکھ کر کوئی اسلام قبول نہیں کرے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بار سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دو قومی نظریہ کے مطابق ہمیں دنیا کی امامت کرنا تھی لیکن میاں نواز شریف نے اتنی لوٹ مار کی ہے ایسے شخص کو دیکھ کر اسلام قبول کون کرے گا؟ انہوں نے کہا کہ یہی حال مولانا فضل الرحمن کا ہے میں آپ عوام سے پوچھتا ہوں کہ کیا مولانا فضل الرحمن کو دیکھ کر کوئی اسلام قبول کرے گا؟ میں جلسہ میں تقریر شروع کرتا ہوں تو پورا جلسہ ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگانا شروع ہو جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…