اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

اپنی عمر کے لحاظ سے دنیا کی سب سے وزنی بچی

datetime 2  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی: بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں 10 ماہ کی ایک ایسی بچی ہے جس کا وزن اپنی عمر کے تناسب سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈ کے مشرقی علاقے کے   10 ماہ کی عالیہ سلیم کا وزن پیدائش کے وقت تقریباً 9 پاؤنڈ (4 کلوگرام) تھا تاہم 4 ماہ کی عمر سے اس کے وزن میں تیزی سے غیر معمولی اضافہ ہونا شروع ہوگیا اوراب 10 ماہ کی عمر میں 42 پاؤنڈ یعنی 19 کلو گرام ہوچکا ہے جو کہ عام طور پر 6 سال کے بچے کا  ہوتا ہے جب کہ  عالیہ کے وزن میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

جوان رکھنے والی چاکلیٹ

بچی کی والدہ کے مطابق عالیہ کی پرورش کے دوران انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ اسے زیادہ دیر تک گود میں نہیں اٹھا سکتیں اور وہ اسے اکیلا بھی نہیں چھوڑ سکتیں کیونکہ اسے زیادہ وزن کی وجہ سے سانس لینے میں بھی مشکل ہوتی ہے۔عالیہ کی خوراک کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ایک وقت میں اسے 3 بچوں کے برابر کھانا دینا پڑتا ہے جب کہ ہردو ہفتے بعد انہیں عالیہ کے لئے نئے کپڑے بنوانا پڑتے ہیں کیونکہ پرانے کپڑے اس کو چھوٹے پڑ جاتے ہیں، اپنے وزن کی وجہ سے عالیہ پورے قصبے میں مقبول ہے اورچھوٹے بڑے سب اسے پیار کرتے ہیں اور بچے اکثر اس کے ساتھ کھیلنے کے لئے گھربھی آتے ہیں تاہم بہت کم بچے ہی اسے گود میں اٹھا پاتے ہیں۔

عالیہ کے والد سلیم جو کہ پیشے کے لحاظ سے  درزی ہیں اور بمشکل اپنے گھر کے اخراجات پورے کر پاتے ہیں لیکن اپنی بچی کے صحت کے حوالے سے وہ انتہائی فکر مند ہیں جب کہ وہ ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ عالیہ کا علاج کرایا جائےتاہم  وہ کسی بڑے اسپتال کےاخراجات برداشت نہیں کرسکتے لیکن بہت کوششوں کے بعد انہوں نے اپنی بچی کو دلی کے ایک ماہر کنسلٹنٹ کو دکھایا۔

یونیورسٹی آف ٹورانٹو سے کروڑوں ڈالر مالیت کی نایاب پینٹگز چوری

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس عمر میں اتنے وزن کا بچہ نہیں دیکھا ممکن ہے کہ یہ مسئلہ عالیہ میں ہارمون کے نظام میں عدم توازن کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے ٹیسٹ کررہے ہیں جن کے نتائج آنے کے بعد ہی عالیہ کا باقاعدہ علاج شروع کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…