اسلام آباد(آئی این پی ) تحریک انصاف کے دو نومبر کے دھرنے میں شرکاء کو روکنے کے لئے وفاقی دارالحکومت کے داخلی وخارجی راستوں پر کنٹینرز لگانے کا کام شروع ، وزارت داخلہ کی طرف سے سیکیورٹی اخراجات کی مد میں 46کروڑ روپے کی منظوری کے بعد ایف سی اور پنجاب پولیس کے اہلکار اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے ۔ منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی اسلام آباد کے زیر صدارت وفاقی پولیس کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے دھرنے کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور اس کے حوالے سے پلان بھی پیش کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق شرکاء کو روکنے کے لئے وفاقی دارالحکومت کے داخلی وخارجی راستوں پر کنٹینرز لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب دیگر صوبوں اور شہروں سے پولیس کی نفری اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایف سی اور پنجاب ریزرو پولیس کے 5ہزار سے زائد اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے جبکہ وزارت داخلہ کی طرف سے سیکیورٹی اخراجات کی مد میں 46کروڑ روپے کی منظوری دے دی گئی ہے تاہم 46کروڑ کے اخراجات میں پیشگی پانچ کروڑ روپے کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہو سکا۔
اسلا م آبادلاک ڈاؤن ،حکومت نے کہاوہ کردکھایا۔۔کھلاڑیوں کوروکنے کیلئے اہم کام شروع
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
سکولوں کےحوالے سے ایک اوراہم فیصلہ
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا
-
سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد ایران کو پاکستان کا دوٹوک پیغام
-
سولر پینلز کے نئے ریٹ سامنے آگئے



















































