ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

گمراہ کن اور جھوٹا پروپیگنڈہ،تحریک انصاف پرتنقید معروف صحافی کومہنگی پڑگئی ،انتہائی اقدام ہوگیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے سلیم صافی کے خلاف کارروائی کے لیے پیمرا کا خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق 23 اکتوبر کو نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں سلیم صافی نے محکمانہ کارروائی کے نتیجے میں برطرف کی گئی ایک خاتون “عذرا آفریدی” کو مہمان بلایا جس نے پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ خط کے مندرجات کے مطابق جو کہ پیمرا کے چئیرمین ابصار عالم کو لکھا گیا ہے، پی ٹی آئی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ افتخار درانی نے ان سب الزامات کو گمراہ کن اور جھوٹا پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلیم صافی نے مذکورہ پروگرام میں ان کی پارٹی کا موقف لیے بغیر تعصب اور نفرت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کی ہے جو کی سراسر شر انگیزی ہے۔ افتخار درانی نے پیمرا چئیرمین سے سلیم صافی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوامیں مبینہ کرپشن کے الزام میں  محکمانہ کارروائی کے نتیجے میں “عذرا آفریدی کوملازمت سے برطرف کردیاتھاجس کے بعد عذراآفریدی نے عمران خان کی پریس کانفرنس کے سامنے احتجاج بھی کیاتھااوربعدمیں وفاقی وزی اطلاعات پرویزرشید کے ہمراہ بھی پریس کانفرنس کی تھی ۔
perma

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…