گوادر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2پاکستانی کوسٹ گارڈز کو شہید کر دیا ۔ تفصیلات کےمطابق گوادر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2پاکستانی کوسٹ گارڈز کو شہید کر دیا ۔ پولیس کے مطابق یہ حملہ ایرانی بارڈر کے قریب جیوانی ٹائون میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ’’دو موٹر سائیکل سواروں نے پاکستانی کوسٹ گارڈز کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ ساحلی شاہ کے ایک بازار میں گشت کر رہے تھے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ شہادت پانے والے اہلکار جیوانی میں کوسٹ گارڈز کے انٹیلی جنس یونٹ کیلئے کام کر رہے تھے ۔ واضح رہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے دہشت گرد 2014 سے اب تک یہاں کام کرنے والے 44افراد کو قتل کر چکے ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستا ن کی ترقی میں رکاروٹ ڈالنے کیلئے بھارت کئی بار اس قسم کی کوششیں کر چکا ہے ۔
دوسری جانب بلوچستان میں بد امنی پھیلانے اور دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ایک دہشتگرد جس کا تعلق لشکر جھنگوی سے ہے وہ گرفتار ہوا ہے اور اس نے اپنے بیان میں تہلکہ خیز انکشافات کئے ہیں۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کروانے میں براہ راست ملوث ہے۔ انتہائی مطلوب دہشتگرد نے وڈیو بیان میں کہا کہ بھارت پاکستان میں بد امنی کیلئے، اسلحہ، سرمایہ اور دیگر امداد فراہم کر رہا ہے۔ گرفتار ہونے والے دہشتگرد نے اقبال جرم کیا کہ ہمارے ساتھی افغانستان جاتے ہیں اور وہ انڈیا والوں سے ملتے ہیں ، انڈیا والے انہیں پیسے دیتے ہیں اور اہم شخصیات کو ٹارگٹ کرواتے ہیں اور اس طرح ہم ان اہم شخصیات کو مار دیتے ہیں۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشتگرد نے کہا کہ بھارت پاکستان میں بد امنی کیلئے بہت زیادہ پیسہ لگا رہا ہے۔
گوادر پورٹ ۔۔۔ بری خبر آگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا
-
اسلام آباد اور راولپنڈی میں برفباری،پورے پنجاب میں خوفناک سردی، ماہرین نے خدشہ ظاہر کردیا
-
موسم سرما کی شدت میں اضافے پر تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل، نوٹی فکیشن جاری
-
گوجرانوالہ ؛سوشل میڈیا پر وائرل غیر اخلاقی ویڈیو (عمیری) میں ملوث خاتون گرفتار،مقدمہ درج
-
سود کے بغیر آسان قسطوں پر 150سی سی موٹر سائیکل حاصل کریں
-
برمنگھم میں آسمان گلابی ہوگیا، لوگ خوفزدہ، وجہ سامنے آگئی
-
پنجاب حکومت کابیرون ملک نوکری کے خواہشمند نوجوانوں کے لئے بڑااعلان
-
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی چھٹیوں میں اضافہ کردیا
-
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
-
نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کی مکمل تیاری
-
گھنے بالوں کا جھانسہ، شوہر گنجا نکلا، بیوی نے ایف آئی آر درج کرادی
-
جی سیون گیس لیکج دھماکا، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بڑا انکشاف
-
معروف گلوکار 43 برس کی عمر میں چل بسے، موت کی وجہ بھی سامنے آگئی
-
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے نئی سیاسی جماعت بنالی















































