اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاک افغان سیکیورٹی و دفاعی تعاون اطمینان بخش ہے،نوازشریف

datetime 2  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتا ہواسیکیورٹی و دفاعی تعاون تسلی بخش ہے اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف کے افغانستان کے حالیہ دوروں سے معاملات کو بہتر ومضبوط بنانے مدد ملے گی۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی توقع ہے کہ افغانستان کے اندر امن مذاکرات جلدازجلد کامیابی سے ہمکنارہوں۔ وزیراعظم نوازشریف سے افغان سفیر جانان موسی ٰ زئے نے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ موجودہ حکومت میں پاک افغان تعلقات بہتری کی گامزن ہیں، مشکل کی گھڑی میں ہمسایہ برادر ملک کے ساتھ کھڑے ہیں،کسی بھی قسم کی مزید مدد کیلئے تیار ہیں، امید ہے کہ افغانستان میں امن مذاکرات کے عمل میں تیزی آئیگی اور توقع ہے کہ امن مذاکرات جلدکامیاب ہونگے۔نوازشریف نے کہاکہ پاک افغان بین الوازارتی اجلاسوں کے فیصلوں پر فوری عمل کیلئے فوکل پرسن تقرر کردیا ہے اورافغانستان بھی اپنا فوکل پرسن مقرر کرے۔انہوں نے کہاکہ پاک افغان جوائنٹ بزنس کونسل کا پہلا اجلاس آئندہ چند ہفتوں میں بلاکر غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرینگے۔افغان سفیر نے وزیراعظم سے گفتگو میں بتایاکہ حالیہ برفانی طوفان میں پاکستان کی مدد وتعاون کے تہیہ دل سے شکرگذار ہیں،خاص طور پروزیراعظم کی جانب سے مشکل کی گھڑی میں افغان صدر اور عوام کے نام ہمدردی کے پیغام پر ممنون ہیں،ملاقات میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان کاسا 1000 پاور ٹرانشمن کے منصوبے پر بھی بات چیت کی گئی۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…