اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

پولیس ٹریننگ سنٹر حملہ،حملہ آوروں کی تعداد کتنی ہے؟سنٹرمیں کتنے ریکروٹس موجود ہیں،تفصیلات

datetime 25  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے دستے پہنچ گئے،شہربھرکے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملے کے فوراً بعد پاک فوج کے دستے علاقے میں پہنچ گئے ہیں ،بلوچستان حکومت نے کوئٹہ بھر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام عملے کو طلب کرلیا ہے ،کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 7اہلکار زخمی ہوگئے ،سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے،تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔پیر کی شب کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر پردھاوا بول دیا اور فائرنگ شروع کردی جس سے چار اہلکار زخمی ہوگئے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی اور دیگر سیکورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔حملہ آواروں کی تعداد پانچ سے چھ بتائی جاتی ہے،ٹریننگ سینٹر میں500زیر تربیت اہلکار موجود ہیں،ڈی آئی جی کے مطابق حملہ آور ہاسٹل میں گھس کر فائرنگ کررہے ہیں،اس سینٹر میں صوبہ بھر سے آئے ہوئے ریکروٹس موجود ہوتے ہیں۔تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی ٹریننگ سینٹر پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف فوری طور پرآپریشن شروع کردیا گیا ہے اور شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹروں کو طلب کرلیا گیا ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے مین ہاسٹل پر 5 سے 6 دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے بعد فوری طور پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے، ایف سی اور پاک فوج کیدستوں نے عمارت کو گھیرے میں لے کر پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…