منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

طاہرالقادری کورضامند کرنے کیلئے عمران خان کون سی شرط پوری کی؟حیرت انگیز انکشاف

datetime 24  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے درمیان عمران خان کے لاہورمیں ایک متنازع بیان کے بعد کی ناراضی دورہوگئی ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے طاہرالقادری کو پیرکے روزٹیلی فون کیا اور اس دوران عمران خان نے ڈاکٹر طاہرالقادری سے اپنے بیان پر معذرت کی ۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ عمران خان نے فون پر مجھے دھرنے میں شرکت کی دعوت دی جو میں نے قبول کرلی ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جنگ، ماڈل ٹاؤن کا احتساب اور ملک میں بہتری لانے کے لیے عوامی تحریک اور پی ٹی آئی ایک ساتھ ہیں جب کہ ہماری پارٹی تو اس میں شرکت کرے گی لیکن دھرنے میں میری شرکت قبل از وقت ہے۔عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی پی ٹی آئی کے دھرنے میں شرکت کوسیاسی مبصرین بڑی پیش رفت قراردے رہے ہیں ۔واضح رہے کہ عمران خان کے ریمارکس کہ ”میں رشتہ مانگنے تو نہیں جارہا“ طاہرالقادری شدید مشتعل ہوگئے تھے اور ان کی سب سے بڑی شرط یہ ہی تھی کہ الفاظ واپس لئے جائیں اور معافی مانگی جائے‎.

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…