اتوار‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2026 

کل بھوشن یادیو ،پاکستان نے بڑا فیصلہ کرلیا،بھارت میں ہلچل

datetime 24  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(این این آئی)سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہاہے کہ کل بھوشن یادیو کے معاملے پر ڈوزئیر تیار ہو رہے ہیں جنہیں جلد اقوام متحدہ میں پیش کیا جائیگا ٗمسئلہ کشمیر دیرینہ مسئلہ ہے، اس کا حل اقوام متحدہ کے اصولوں اور دستور پر عمل سے ممکن ہے ٗ ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی گولہ باری افسوس ناک ہے ٗمستحکم افغانستان ہم سب کی ضرورت ہے ٗافغانستان مفاہمتی عمل میں دیگر ممالک سے مل کر کوششیں جاری رہیں گی۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہاکہ آج سے 71 برس پہلے اقوام متحدہ کی تشکیل ہوئی ٗاقوام متحدہ عالمی پولیس یا حکومت نہیں تاہم یہاں سے مضبوط آواز بلند ہوتی ہے اور پاکستان کی اقوام متحدہ کے ساتھ کمٹمنٹ پر کوئی دوسری رائے نہیں۔ اقوام متحدہ کے چارٹر پرعمل نہیں ہو رہا جس کا دنیا کو نقصان ہو رہا ہے،اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل نہیں ہوا توعراق جنگ کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن پسند اور عدم مداخلت کے چارٹر پریقین رکھتا ہے، اس

عالمی ادارے کا سب سے نمایاں اصول عدم مداخلت ہے اور پاکستان عدم مداخلت کے اصول پرعمل درآمد نہ ہونے سے متاثر ہوا۔ کل بھوشن یادیو کے معاملے پر پر ڈوزئیر تیار ہو رہے ہیں جو جلد اقوام متحدہ کو دیں گے۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک دیرینہ مسئلہ ہے، اس کا حل اقوام متحدہ کے اصولوں اور دستور پر عمل سے ممکن ہے، پاکستانی عوام کی توقع ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل ہو۔ مسئلہ کشمیرکی اخلاقی اساس اقوام متحدہ کی قراردادوں سے آتی ہے ٗ سرحد پر بھارتی اشتعال انگیزی پر انہوں نے کہاکہ پاکستان 2003 کے جنگ بندی معاہدے پر سختی سے کاربند اور اس کا احترام کرتا ہے ٗ ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی گولہ باری افسوس ناک ہے، ہم بھارتی گولہ باری اور فائرنگ پر بھرپور احتجاج کرتے ہیں۔افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مفاہمتی عمل سے متعلق اعزاز چوہدری نے کہا کہ مستحکم افغانستان ہم سب کی ضرورت ہے ٗ افغانستان مفاہمتی عمل میں دیگر ممالک سے مل کر کوششیں جاری رہیں گی ٗ مفاہمتی عمل چاروں ممالک اپنے اپنے طور پرچلا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…