پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

جسٹس اقبال حمیدالرحمان کیوں مستعفی ہوئے ؟وجہ سامنے آگئی

datetime 24  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کے جسٹس اقبال حمید الرحمٰن نے اپنا استعفیٰ گزشتہ روزصدرممنون حسین کوبھجوادیااورانہوں نے اپنااستعفی ایک کورئیرسروس کے ذریعے صدرمملکت کوبھجوایاجبکہ اس کی ایک کاپی چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اور وزارت قانون و انصاف اور انسانی حقوق کے سیکریٹری کو بھی بھجوائی گئی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس حمید الرحمٰن نے استعفیٰ ہاتھ سے تحریر کیا، جس میں انھوں نے موقف اختیار کیا کہ وہ آئین کے آرٹیکل 206 (1) کے تحت اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیںتاہم انہوں نے اپنے استعفے کی کوئی وجہ نہیں بیان کی ہے ۔اس سے قبل 26 ستمبر کو سپریم کورٹ کے ایک جج جسٹس امیر ہانی مسلم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تقرریوں کو غیر قانونی قرار دیا تھا، جو اُس وقت کی گئی تھیں جب جسٹس حمید الرحمٰن اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے۔جس کے کچھ ر وزبعد اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد وقاص نے سپریم جوڈیشل کونسل سے استدعا کی تھی کہ جسٹس حمید الرحمٰن کو ان کی ذمہ داریاں ادا کرنے سے روکا جائے۔جبکہ جسٹس حمیدالرحمن ان ججزمیں شامل تھے جنہوں نے صدرپرویزمشرف کے پی سی اوکے تحت حلف اٹھانے سے انکارکردیاتھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…