ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

کچھ دن قبل ہونے والی ایک پریس کانفرنس کس اہم شخصیت نے جنرل راحیل سے اجازت لے کر کی،وہ کون ہے ؟؟ سینئر صحافی حامد میر کے اہم انکشافات

datetime 24  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی حامد میر نے اہم انکشافات کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیا کہ مجھے ایک اہم شخصیت نے بتایا ہے کہ میں نے یہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پوچھ کر مصطفی کمال کیخلاف پریس کانفرنس کی ہے، میں نے آرمی چیف جنرل راحیل کو اعتماد میں لے کر گفتگو کی ہے۔ اس میں انہوں نے ایشو اشفاق منگی کو بنایا ہے۔ حامد میر نے کہا کہ اس شخصیت کا کہنا ہے کہ مجھے مصطفی کمال سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ، اشفاق منگی وہ بندہ ہے جس کے گھر پر فائرنگ ہوئی تھی اور وہ اپریل میں پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہو گیا تھا۔ حامد میر نے انکشاف کیا کہ گورنر سندھ کا یہ کہنا ہے کہ اشفاق منگی کراچی میں ناجائز اسلحہ سمگلنگ کرنے والا بندہ ہے اوررینجرز نے اس پر مقدمہ بھی درج کیا ہوا ہے۔ حامد میر نے کہا کہ عشرت العباد کا کہنا ہے کہ جو بھی مجرم پی ایس پی میں چلا جاتا ہے وہ ڈرائی کلین ہو جاتا ہے اور یہ تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ پی ایس پی کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ ہے۔ اس تاثر کو دور کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…