ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

28تاریخ کو ہی کیا ہوجائیگا؟50سے 60لاکھ روپے کی آفر چھوڑ دی ، پیسے واپس کر دئیے ،شیخ رشید کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 23  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

( این این آئی )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قحط کے عالم میں عمران خان کوتنہانہیں چھوڑسکتا ،طاہر القادری کے 14کارکن شہید ہوئے ہیں وہ کیسے باہربیٹھ سکتے ہیں ،عوامی تحریک سے دھرنے میں شرکت کیلئے ذاتی طور پر بات کروں گا ،میں وزیر اعظم کا امیدوار نہیں ہوں بلکہ لوگوں کی فکری ،تہذیبی اور اخلاقی سوچ کا ایک ادارہ ہوں ، ہم 2نومبر کوحکومت کو نہیں چھوڑیں گے ،ہم قربانی دینے جا رہے ہیں اور اگر عوام سمجھتی ہے کہ ہم واقعی حق پر ہیں تو باہر نکلیں اور ہمارا ساتھ دیں ۔ ایک انٹر ویو میں شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم کا احتساب صرف پی ٹی آئی کا مسئلہ نہیں ہے ، یہ پورے ملک کا مسئلہ ہے ، اس مرتبہ اتنے لو گ نکلیں گے کہ انہیں سنبھالنا بہت مشکل ہوگا ، لو گ واقعی تنگ ہیں ، اگر لو گ نکلیں گے تو ہم جیت جائیں گے ، لو گوں کا سمندر ہو گا ، ہم 28تاریخ کو ہی لال حویلی کے سامنے 10سے 15ہزار لو گ لے کر بیٹھ جائیں گے ، ساری دنیا کو 28تاریخ کو ہی پتہ لگ جا ئے گا ، ایک لاکھ لو گ کے پی کے سے آجائیں گے ۔ خدا کے واسطے تیسری قوت نہ آئے لیکن حکومت یہی چاہتی ہے ، کیونکہ وہ ہر مرتبہ اس ملک سے شہید بن کر جائیں ۔ہم پر امن لوگ ہیں ، اگر ہمیں چھیڑو گے تو گھر تک چھوڑ کے آئیں گے ۔ یہ اصلی شیر نہیں بلکہ یہ کیٹ واک والا شیر ہے ۔ موجودہ حکومت میں کرپشن اور بددیانتی اس قدربڑھ گئی ہے کہ اس نظام میں اگر علامہ اقبال اور قائد اعظم بھی نواز شریف کے مقابلے میں انتخابات میں کھڑے ہوجائیں تو وہ بھی ہار جائیں گے۔ دھرنے میں شرکت کیلئے ذاتی طورپر عوامی تحریک سے با ت کرنے جا رہا ہوں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ لو گ مجھ پر اس لیے اعتماد کرتے ہیں کیونکہ میں نے نو از شریف اور زرداری کی طرح ڈاکہ نہیں مارا،عمران خان کو تو لو گ پھر بھی چندہ دے دیتے ہیں ، میرے پا س پیسے نہیں ہیں اس لیے روز ٹی وی پر جلسہ کر تا ہوں ، میرا سپیکر بند ہے لیکن پھر بھی پارلیمنٹ کے باہر خطاب کرتاہوں ، ہم 2نومبر کوحکومت کو نہیں چھوڑیں گے ،ہم قربانی دینے جا رہے ہیں ، اگر عوام سمجھتی ہے کہ ہم واقعی حق پر ہیں تو باہر نکلیں ،2نومبر کو جوجو سیا سی پا رٹی والا گھر میں بیٹھا رہے گا وہ منافق ہے ۔ اگر 2نومبر کو 10لاشیں بھی لانی پڑیں تو لے آئیں گے ،چاہے میری اپنی لاش بھی آجائے ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں تو صورتحال دیکھ کر بات کرتا ہوں پہلے بھی میں نے حکومت کے جانے کی بات کی تھی لیکن میری سبکی ہوئی ،میں نے ایک ہی مرتبہ کہا تھا کہ قربانی سے پہلے قربانی ہو گی ، اب قصائی بھاگ گیا تو میں کیا کروں ،بکرا بھی بھاگ گیا ، میں تو گھاٹ پر لے کر جا تا ہوں ، ایمپائر کی انگلی کا مجھے نہیں پتہ ، ایمپائر مجھ سے بڑا کام ہے ۔ شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ کل بھی دوسری مرتبہ 50سے 60لاکھ روپے کی آفر چھوڑ دی ہے ، پیسے واپس کر دئیے ہیں، کیونکہ میں اپنے ضمیر کو جوابدہ ہوں ، میں اس ملک کے غریبوں کو سچ اور جھوٹ کا فرق بتاتا رہوں گا، جب تک سننا قبول کیا ، جلسہ جلوس کر تا رہوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…