اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سے محبت،ملک ریاض نے حکومت کو اہم پیشکش کردی .بحریہ ٹاؤن کے چیرمین ملک ریاض حسین نے قائد اعظم ہاؤس اور وزیر مینشن کھارا در کی تعمیر و مرمت کی ذمہ داریاں اٹھانے کی پیشکش کر دی ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ملک ریاض حسین نے کہا کہ وزیر مینشن کی موجودہ حالت دیکھ کر دلی دکھ ہوا ۔انہو ںنے کہاکہ قائد اعظم ہاؤس کے اطراف گندگی اور کوڑے کے ڈھیر ہیں جوافسوس اوردکھ کی بات ہے ۔ملک ریاض نے کہاکہ آئندہ نسلوں کیلئے قومی ورثے کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے اوراس ذمہ داری کو قومی فریضہ سمجھ کر انجام دینا چاہتاہوں ۔ملک ریاض نے وفاقی اور سندھ حکومت سے درخواست ہے کہ قائد اعظم ہاؤس وزیر مینشن کھارادار کی ذمہ داری پانچ سال کیلئے مجھے سونپ دی جائے ۔ان کا کہناتھا کہ جارج واشنگٹن اور ماوزے تنگ کے گھر آج بھی سیاحتی مقام کے طور پر محفوظ ہیں۔ملک ریاض نے کہاکہ پاکستان کے قومی ورثے کومحفوظ بناناوقت کی عین ضرورت ہے ۔