جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

رینجرز کی بڑے پیمانے پر کارروائیاں ، ایم کیو ایم کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں

datetime 23  اکتوبر‬‮  2016 |

حیدرآباد(این این آئی)پولیس اور رینجرز نے حیدراباد میں چھاپے مار کر ایم کیوایم لندن کے سرکردہ کارکنوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے رات گئے حیدراباد کے علاقے فقیر کاپڑھ، مائی خیری مسجد اور اس کے اطراف کی گلیوں کا محاصرہ کرلیا اور کئی گھروں کی تلاشی لی۔کارروائی کے دوران ایم کیوایم لندن کے سرکردہ کارکنوں انتخاب عالم، ان کے بھائی راحیل عالم، جاوید کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔اس سے قبل رینجرز نے حیدراباد کے علاقے تلک چاڑی میں ایم کیوایم لندن زونل کمیٹی کے رکن ظفر راجپوت کو بھی گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ظفر راجپوت کی رہائش گاہ گزشتہ کئی روز سے متحدہ لندن کی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنی ہوئی تھی، جہاں ایم کیوایم پاکستان کے زونل کمیٹی کے پانچ ارکان سمیت سیکٹر یونٹ اوربلدتی نمائندوں نے متحدہ لندن میں شمولیت اختیار کی ہے۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…