منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

نواز شریف نے آنکھوں میں آنسو لانے کیلئے کیا طریقہ استعمال کیا ؟ سینئر سیاستدان نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2016 |

راولپنڈی(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں کرفیو بھی لگا دیا جائے تو اسکی بھی خلاف ورزی کریں گے، ہم ہر حال میں دھرنے میں جائیں گے، ہار نہیں مانیں گے،اگرملک کو زندہ رکھنا ہے تو عوام کو 2نومبر کو باہر نکلنا ہوگا۔ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ2نومبر سے پہلے اپوزیشن ہمارے ساتھ آجائے ورنہ پچھتائے گی، ہم نے سب کو دعوت دی ہے، جو آنا چاہے آجائے۔عمران خان نے ایک نکاتی ایجنڈا دیا، استعفی دو یا تلاشی دو،پرویز رشید چور دروازے سے فرار چاہتے ہیں۔ایک بیورو کریٹ کی قربانی دی گئی تو 2سلطانی گواہ بنیں گے،28اکتوبر کو لال ہویلی سے ریلی نکالی جائے گی۔عدالت حرکت میں ہے سڑکیں بھی حرکت میں ہیں،ایک دو دن میں پریس کانفرنس کرکے لائحہ عمل بتا ئیں گے۔نواز شریف کے آنسووں کا بھی دنیا نے مزاق اڑایا،انہیں آنسو نہیں آئے تھے ،انھوں نے آنکھوں میں گلیسرین ڈالی تھی۔نواز شریف وہ نہیں جو دکھائی دیتے ہیں اور ہم حسن اور حسین کے ساتھ نہیں ہیں جو اپنی گولڈن اسٹیٹ بنارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ ہمیں ایک ڈسٹرکٹ میں روک لے گی تو یہ اس کی غلطی ہے۔ہم جدوجہد کر رہے ہیں ،ہار نہیں مانیں گے۔دھرنے میں شرکت کے لئے طاہر القادری سے رابطہ ہو سکتا ہے ، سیکنڈ راونڈ کے لئے انہیںرکھ سکتے ہیں،سراج الحق کو بھی کرپشن کے خلاف دھرنے میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔2نومبر کوجو گھر میں بیٹھے گا وہ چور حکومت کے ساتھ تصور کیاجائے گا، اب ٹی ٹونٹی ہوگا،دس سے بارہ دن میں فیصلہ ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر عمران خان کوگرفتار کیا گیا توہزاروں لوگ انہیں چھڑانے جائیں گے،وہ عدالت نہ گئے تو اپنے وکیل کو بھیج دیں گے۔سندھ کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی ریلی ناکام ترین تھی ۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…