اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چین میںگزشتہ روز ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑ دیا ہے ۔ معروف غیر ملکی اخبار رشیا ٹوڈے کے مطابق یوٹیوب پر شیئر ہونے والی اس ویڈیو کوچین کے ایک پہاڑی علاقے میں کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کیا گیا ہے ۔جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کوئی پراسرار چیز پہاڑوں کے اوپر اڑ رہی ہے ، ویڈیو شیئر کرنےوالے نے دعوی کیا ہے کہ یہ ’’ڈریگن ‘‘ ہے۔ دیکھنے میں اس پراسرار چیز کہانیوں اور فلموں میں بیان کے مطابق تو ڈریگن جیسا ہی ہے ۔ اس ویڈیو کو اب تک 2لاکھ سےزائد افراد نے دیکھا ہے ، سوشل میڈیا پر یہ بحث گردش کر رہی ہے کہ آیا کہ یہ ویڈیو اصلی یا ہے یا پھر نقلی ہے ، رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو چین اور لائوس کےعلاقے میں بنائی گئی ، ویڈیو میں ایک شخص کی آواز بھی آرہی ہے جس میں وہ کہہ رہا ہےکہ اڑنے والے یہ عجیب و پراسرار چیز ڈریگن ہے ۔سوشل میڈیا کے کچھ صارفین نے کہا ہے کہ یہ ویڈیو اصلی ہے ۔