منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عوام کو جس خبر کا انتظار تھا وہ آہی گئی ۔۔ پاکستان کا نیا سپہ سالار کون۔۔۔؟6دن بعد کیا ہو نے والا ہے ؟

datetime 22  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اس وقت چرچے ہیں نئے آرمی چیف کے اور اس وقت پورا پاکستان بڑی بے صبری سے وطن عزیز کے نئے سپہ سالا رکا نام جاننے کی تگ و دو میں ہے ۔ اگر بات کی جائے عوام کی رائے کی تو ایک تازہ سروے کےمطابق عوام پاکستان کی باگ دوڑ ابھی جنرل راحیل شریف کے ہاتھ ہی میں دیکھنا چاہتی ہے ۔ تاہم جنرل راحیل شریف ڈیکورم کے مطابق مدت ملازمت چاہتے ہیں ۔ابھی تک ان کی طرف سے توسیع لینے کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ۔ اب چونکہ ان کی مدت ملازمت ختم ہو نے جا رہی ہے تو سب کا بس ایک ہی سوال ہے کہ اگلا آرمی چیف کون ؟۔ اس حوالے سے مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں تاہم ابھی تک حتمی نام سامنے نہیں آسکا ۔ البتہ کہا یہ جا رہا ہے کہ اگلے ہفتے نئے آرمی چیف کا اعلان کر دیا جائے گا۔ گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان آئندہ ایک ہفتے یا دس دن میں کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) ضیاالدین بٹ نے کہا تھا کہ نیا آرمی چیف منتخب کرنے کیلئے سنیارٹی کا خیال رکھا جائے اور پاکستان کے آئین میں بھی آرمی چیف کی مدت ملازمت کی کوئ حد نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کو دئے گئے ایک انٹرویو میں پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی کے سابق چیف جنرل (ر) ضیاالدین بٹ نے کہا کہ آرمی چیف کا کوئی دورانیہ نہیں ہے اور نہ ہی مقررہ وقت کی اہمیت ہے ۔ ہمارے ملک میں سوائے جنرل کاکڑ کے باقی سب لوگ یا تو شروع میں چلے گئے یا پھر 6 ،6 سال بھی رہے ہیں۔ ہمارے آئین میں بھی آرمی چیف کی مدت ملازمت کی کوئی حد نہیں ہے بلکہ یہ حکومت کی اپنی خوشی پر منحصر ہے۔ جو بھی بنے گا تو وہ ملک کیلئے بہتر ہی ہوگا لیکن اگر چیف جسٹس کی طرح سنیارٹی کا خیال رکھا جائے گا تو یہ بہترین ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ سول ملٹری تعلقات بہتر ہونے چاہئیں کیونکہ جب فوج کھڑی ہوتی ہے تو پوری قوم اس کے پیچھے کھڑی ہوجاتی ہے ۔ ملک کو اس وقت بیرونی محاذوں پر شدید مشکلات کاسامنا ہے اس لیے فوری طور پر قابل وزیر خارجہ تعینات کرکے سفارتی تعلقات بہتر کیے جائیں‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…