اسلام آباد(سپشل رپورٹ )اسلام آبادمیں چائے بنانے والاارشد خان نے سوشل میڈیاپراپنی نیلی آنکھوں اورگوری رنگت کے باعث مقبولیت کےریکارڈتوڑے اوراس کی پوسٹ کی گئی پہلی تصویرکوپاکستان اوربھارت سمیت دنیابھرکی نوجوانوں اورلڑکیوں نے شیئرکیاتھا۔چائے والاارشد خان نے اپنی بہت زیادہ مصروفیات کے باعث تنخواہ پرٹیم رکھ لی ہے جوکہ اس کے مختلف اداروں اورمیڈیاکے معاملات کودیکھ رہی ہے ۔اس ٹیم میں تقریباپانچ افراد شامل ہیں جوکہ منیجرکے ماتحت کام کررہی ہے جبکہ ارشد خا ن نے ایک ایڈوائرزبھی رکھ لیاہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اب ارشد خان کودنیابھرسے مختلف اداروں کی طرف سے آفرزموصول ہورہی ہیں جن کےلئے اس کااکیلے کام کرنامشکل ہوگیاتھاجس کے باعث اس نے ایک ٹیم رکھی ہے ۔چائے والااب فیشن والا بن چکا ہے اور روز بروز انکی مقبولیت میں اضافہ کے پیش نظرروزانہ انکے نمبر پر فون کالز کا تانتا بندھنا شروع ہوگیا ہےجس کے باعث اس نے ایک منیجر اور ایڈوائیزربھی رکھ لیا جو تمام معاملات دیکھ رہے ہیں۔ارشاد چائے والے کے منیجر ملک فہیم نے بتایا ہےارشاد کو برطانیہ سمیت دنیا بھر سے مختلف برانڈز نے اپنے ساتھ کام کی پیشکش کی ہے جبکہ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے بھی انکے ساتھ کام کی پیشکش کی ہے،تاہم فی الحال کسی بھی ادارے کے ساتھ کسی قسم کا کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا ہے۔ارشاد چائے والا ایک ادارے کے ساتھ میٹنگ کے سلسلے میں آئندہ چند روز میں کراچی جائے گاجہاں پرماڈلنگ کاایک معاہد ہ طے پائے گا۔چائے والاکے منیجرملک فہیم نے بتایاہے کہ ارشد خان کی کراچی میں مصروفیات کے بارے میں ابھی بتاناقبل ازوقت ہے کیونکہ کراچی کے ادارے سے توچندروزمیں معاہدہ طے پاجائے گالیکن کراچی کے معروف اداروں سے اگرمعاملات طے پاگئے توپھرارشد خان چائے والاکاکراچی میں قیام طویل ہوسکتاہے ۔جب ملک فہیم سے یہ پوچھاگیاکہ ارشد خان کراچی میں کہاں قیام کریں گے تواس کاکہناتھاکہ یہ بات بھی نہیں بتاسکتاکیونکہ ارشد خان کے کراچی میں بھی بہت فینزہیں ۔
چائے والے کاستارہ عروج پر،معاملات دیکھنے کےلئے ٹیم رکھ لی ،ٹیم میں کون کون شامل ہے ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لائیو پروگرام کے دوران مداخلت، احسن اقبال نے وضاحت پیش کردی
-
چینی کی نئی سرکاری قیمت مقررکردی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
مسلم لیگ (ن)کے اہم رہنما نےپیپلزپارٹی میں شمو لیت کا اعلان کر دیا
-
چینی ساختہ خالص دوا پاکستان میں فروخت کی منظوری مل گئی
-
بند کرو اسے، بند کرو، وسیم بادامی کے شو کے دوران کسی نے زبردستی احسن اقبال کی ویڈیو کال بند کروا دی
-
سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی تنخواہ اور اوورٹائم سے متعلق بڑی پیش رفت
-
خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں معدنیات کے نکالنے کر پابندی عائد
-
مسجد حرام کی بلند منزل سے کودنے والے شخص کوبچانے والا اہلکارزخمی
-
انڈونیشیا میں فحش اداکارہ کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا گیا؛ 10 سالہ سفری پابندی
-
سکولز اساتذہ کیلئے خوشخبری وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان
-
پاکستانیوں کیلئے یورپ کے دروازے کھل گئے
-
سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
-
بیوی پر شک، شوہر نے بچوں کے سامنے اہلیہ کو زندہ جلا دیا
-
برطانیہ؛ نابالغ طلبا سے جنسی تعلق پر خاتون ٹیچر کو ایک اور سزا سنادی گئی















































