اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی صفائی مہم کو اجاگر کرنے کے لئے ایک منفرد اقدام اٹھایا ہے،بھارتی شہری ملک سے باہر جانے کیلئے پاسپورٹ بنوا نے سے قبل گھر میں ٹوائلٹ بنوانے کی شرط پوری کریں گے۔تفصیلات کے مطابق مدھیہ پردیش کے علاقے مالوالہ پولیس نے منفرد سوچ اپناتے ہوئے وزیراعظم مودی کی’صاف بھارت‘ مہم میں ہاتھ ڈال دیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اگرملک سے باہر جانا ہے؟پاسپورٹ بنوانا ہے؟پہلے گھر میں ٹوائلٹ بنواؤ،پھردور کی سوچو۔پولیس کے مطابق گھرمیں بیت الخلا بنوانے کا شعور اجاگر کرنے کے لئے یہ شرط عائد کی گئی ہے ،پاسپورٹ اور اسلحہ صرف ان لوگوں کو فراہم کیا جائیگا جن کے گھر میں بیت الخلاء ہوگا۔واضح رہے کہ بھارت میں 64 کروڑ افراد گھر میں ٹوائلٹ کی سہولت سے محروم ہیں ،’صاف بھارت‘ مہم کے ذریعے وزیراعظم مودی نے ملک بھر سے گندگی مٹانے کا عہد کر رکھا ہے۔