نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج اورپریس کونسل آف انڈیا کے سابق چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ مارکنڈے کاٹجو نے پاکستانی فنکاروں کے حق میں آواز بلند کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی فنکار فواد خان کی فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز روکنے پر جسٹس کاٹجونیانتہا پسند تنظیم مہاراشٹرنونرمان سینا(ایم این ایس ) کوان ہی کی زبان میں چیلنج دے دیا۔جسٹس کاٹجوایم این ایس کے کارکنوں کو غنڈہ قرار دیتے ہوئے بولے،انہوں نے تو بحیرہ عرب کا کھاراپانی پیا ہیلیکن میں الہ آبادی غنڈا ہوں ،میں نے سنگم کا پانی پیا ہے، کمزور فنکاروں کو اپنی بہادری دکھانے کیبجائے آو مجھ سے مقابلہ کرو،تاکہ دنیا دیکھے کون بڑا غنڈا ہے۔جسٹس کاٹجواس سے پہلے بھی گائے کا گوشت کھانے پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں جس پر انتہا پسندوں نیانہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔دوسری جانب فلمایدل ہے مشکل کی ریلیز روکنیپرسابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نیبھی ایم این ایس پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس پارٹی کا اسمبلی میں صرف ایک رکن ہے،انہوں نے اب تک سبق نہیں سیکھا،اگران کی طرف سے دھمکیوں کا یہ ہی سلسلہ جاری رہا تو اگلے انتخابات کے بعد اسمبلی میں ان کا ایک ممبر بھی نہیں ہو گا۔