اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے تمبومیں دودھماکے ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے تمبومیں دودھماکے ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ان دھماکوں کی تصدیق پولیس نے بھی کردی ہے اورامدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئی ہیں ۔
جبکہ بلوچستان میں مسافر وین بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے‘سیکیورٹی اداروں کا علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن ‘ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق بلوچستان میں مسافر وین سنگان کے علاقے سے سبی جا رہی تھی کہ راستے میں بابر کچھ کے مقام پر بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 9افراد شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی افراد کو ہیلی کاپٹر وں کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ،زخمی افراد میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے