اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے دو نومبر کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد بند کرنے کو ناکام بنانے کے لئے مختلف پلان ترتیب دینا شروع کر دئیے، دھرنے سے قبل عمران خان، شیخ رشید ،جہانگیر ترین ،شاہ محمود قریشی سمیت دیگر اہم رہنماوں کونظربند کرنے کے فیصلے پر غور۔نجی ٹی وی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے سے قبل ہی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کردیاجائے گا، جبکہ عمران خان شاہ محمود قریشی جہانگیر ترین اورشیخ رشید احمد سمیت کئی مرکزی رہنماو ں کو گرفتار کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیاسی رہنماوں کی نظر بندیوں کیلئے سرکاری ریسٹ ہاوسز، جبکہ کارکنوں کیلئے اڈیالہ جیل کی بیرکس خالی کرالی گئیں ہیں ۔
۔دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے ممکنہ دھرنے کے پیش نظر فورسز کیلیے عمارتیں خالی کروانے کے لئے مختلف محکموں کوخطوط لکھ دئیے ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری عمارتیں 23 اکتوبر تک ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے حوالے کردی جائیں، جبکہ آبپارہ کمیونٹی سنٹرمیں 23 اکتوبرکے بعد شادیوں کی تقریبات کے لئے بکنگ بھی منسوخ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
پی ٹی آئی دھرنا،عمران خان سمیت اہم رہنمائوں کوگرفتارکرکے کہاں رکھاجائے گا۔۔۔؟کارکن کہاں جائینگے ،اہم انکشاف پرتحریک انصاف میں ہلچل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
پرائیویٹ حج سکیم2027ءمیں درخواستیں دینے والے عازمین کے لئے خوشخبری
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
سکولوں کےحوالے سے ایک اوراہم فیصلہ
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا
-
سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد ایران کو پاکستان کا دوٹوک پیغام



















































