کراچی (این این آئی)جب عمران خان نے ایک طرف اسلام آبادمیں دھرنے کااعلان کررکھاہے تواس موقع پرہی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تمام پارٹی کارکنان اور جیالوں پر زور دیا ہے کہ وہ 2018کے عام انتخابات کی بھرپور تیاریاں شروع کریں کیونکہ پارٹی قیادت سندھ سمیت تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر میں متحرک اور پرجوش نئی باڈیوں کا اعلان کرنے جا رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو بلاول ہاؤس میں پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کی صدارت کے حتمی تین امیدواروں سید قائم علی شاہ، نثار احمد کھوڑو اور مولا بخش چانڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایم این اے فریال تالپر بھی موجود تھیں، بلاول بھٹو زرداری نے تینوں امیدواروں سے انفرادی انٹرویوز لیے، اس موقع پر سید قائم علی شاہ، نثار احمد کھوڑو اور مولابخش چانڈیو نے پارٹی چیئرمین کو پارٹی اور کارکنان کی توقعات پر پورا اترنے اور کسی بھی چیلینج سے نمٹنے کے لیے اپنے اپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں،بلاول بھٹو زرداری نے تینوں امیدواروں کی پارٹی کے لیے محنت اور قربانیوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت ہمیشہ سے کارکنان اور جیالوں کی رائے کا احترام کرتی ہے اور تمام نئی تنظیمیں اس کی عکاس ہونگی۔
عمران خان توایک طرف ۔۔۔ اب وقت آگیاہے ِکارکن تیاری کرلیں سینئررہنمانے دھماکے داراعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
پرائیویٹ حج سکیم2027ءمیں درخواستیں دینے والے عازمین کے لئے خوشخبری
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
سکولوں کےحوالے سے ایک اوراہم فیصلہ
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا
-
سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد ایران کو پاکستان کا دوٹوک پیغام



















































