جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

کون کون سی تنظیمیں سی پیک منصوبے کیخلاف ہیں؟ڈی جی انٹیلی جنس بیورو نے سب کے نام بتادیئے

datetime 20  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے انٹیلی جنس ادارے آئی بی نے کہاہےکہ بھارت اور افغانستان پر سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچانےکی کوشش کررہے ہیں۔پاکستان کے انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے سربراہ آفتاف سلطان نے سینٹ کی کابینہ کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان اور افغانستان کی انٹیلی جینس ایجنسیاں اور لشکرجھنگوی اور طالبان گروہ، پاک چین مشترکہ اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔سینیٹ کی کابینہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود نے اس موقع پرکہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے ملکی انٹیلی جنس اور سیکیورٹی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھارتی انٹیلی جینس سمیت تمام بیرونی عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لائیں۔یہ پہلی بار نہیں جب پاکستان نے بھارت کے انٹیلی جنس اداروں پر سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…