بدھ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2024 

آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ یا توسیع؟ کیا ہونے والا ہے؟اہم وزیرنے پیش گوئی کردی

datetime 19  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سندھ کے وزیر برائے صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ آرمی چیف اپنی خواہش کے مطابق مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔گورنر سندھ جلدی جانے والے نہیں 2018 کہ انتخابات تک اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے ۔مصطفی کمال کے بیان کے پیچھے کچھ نہ کچھ ضرور چھپا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔منظور حسین وسان نے کہا کہ گورنر سندھ کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کے حوالے سے انہیں علم نہیں ہے ۔گورنر سندھ جلدی جانے والے نہیں 2018 کہ انتخابات تک اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے ۔مصطفی کمال کے بیان کے پچھے کچھ نہ کچھ ضرور چھپا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم لندن اور پاکستان مستقبل میں ملکر کام کریں گے۔ایم کیو ایم پاکستان اور لندن ابھی الگ ہیں یا ایک اسے جانچنے کی ضرورت ہے۔منظور وسان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کہ لیے نومبر اور دسمبر انتہائی اہم ہیں ۔پیپلزپارٹی ان دو ماہ میں سیاست کی بلندیوں پر پہنچے گی۔بلاول پنجاب، پختونخوااور بلوچستان جاکر ریلیوں کی قیادت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ پیپلزپارٹی میں آنا چاہتے ہیں۔لوگوں کو شامل کرنے سے پہلے پارٹی میں جگہ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2018 سے پہلے نہیں ہونگے۔عمران خان کے بارے میں کہا تھا کہ وہ دھرنے کی تاریخ بدلیں گے ،میری اس پیش گوئی کو کسی دانشمند نے عمران خان تک پہنچادیاہے۔عمران خان نے دھرنے کہ تاریخ بدل کے عقلمندی کا مظاہرہ کیاہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…