ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

نوازشریف کو گھر بھیجنا ہے تو یہ کام کرنا ہوگا! پرویزمشرف نے عمران خان کو مشورہ دیدیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2016 |

نیویارک (این این آئی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور جنرل ریٹائرڈ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نواز شریف کا احتساب نہیں چاہتی کیونکہ اگر نواز شریف کا احتساب ہوا تو پیپلز پارٹی والوں کا بھی ہوگا ٗعمران خان کی تقریروں سے حکومت نہیں جائے گی، نواز شریف کو گھر بھیجنے کیلئے عمران خان کو آخری حد تک جانا ہوگا۔ایک انٹرویو میں سابق صدر پرویز مشرف نے کہاکہ پیپلز پارٹی نواز شریف کا احتساب نہیں چاہتی کیونکہ اس کے تمام لوگوں کی بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں۔ پیپلز پارٹی نے 2008 سے 2013 تک ملک کو خوب لوٹا اور اگر نواز شریف کا احتساب ہوا تو پیپلز پارٹی والوں کا بھی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ (ن )لیگ کی حکومت 2018 تک چلے گی، 2014 کی طرح اگر عمران خان نے کنٹینر پر چڑھ کر تقریریں کیں تو ناکام ہوں گے۔عمران خان اور قادری نے لمبے دھرنے کیے تاہم بیچ میں ہی چھوڑ دیا، عمران خان کی تقریروں سے حکومت نہیں جائے گی۔ نواز شریف کو گھر بھیجنے کیلئے عمران خان کو آخری حد تک جانا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…