اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قدرت نے انسان کو بے شمار پھلوں کی نعمت سے نوازا ہے جو کہ نہ صرف غذائیتوں سے بھرپور ہیں بلکہ ان پھلوں میں فوائد بھی پوشیدہ ہیں جن کا استعمال انسانی صحت کے لئے انتہائی فائدے مند ہے۔کیلا ان پھلوں میں سے ایک ہے جس کے استعمال سے بہت سارے فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں لہذا ہم بتارہے ہیں آپ کو ایسے چند فوائد جو کہ صحت مند زندگی گزارنے کے لئے بہت ضروری ہیں، کیلے پر کی جانے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کے استعمال سے بلڈ پریشرکنٹرول میں رہتا ہے کیونکہ اس میں شامل پوٹاشیم انسانی خون میں نہ صرف بلڈ پریشر کی سطح برقرار رکھتا ہے بلکہ اس کو بڑھنے سے بھی روکتا ہے اس کے علاوہ کیلے میں شامل وٹامن ’بی‘ ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوتاہے۔تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ کیلے کا روزانہ استعمال نہ صرف دل کے دورے سے بچاتا ہے بلکہ سرطان جیسے موذی مرض سے بھی بچاو¿ میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور اس میں شامل پروبائیٹک بیکٹیریا ہڈیوں کی نشوونما میں اہم کردار اداکرتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیلے کا استعمال نظام ہاضمہ کے لئے بھی بہترین ثابت ہوتا ہے اس میں شامل اجزا خوراک کو ہضم کرنے مددگار ثابت ہوتا ہے اور جسم کو نقصان پہنچانے والے بیکٹیریا سے بھی بچاتا ہے جب کہ قبض جیسی بیماری سے چھٹکارے میں بھی کیلا بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں