پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

’’اسلام آبادی چائے والا‘‘ کی مخالفت میں ایک ایسی نامور شخصیت میں میدان میں آگئی کہ نام جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

datetime 19  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹر عمران نزیر سے منسوب ٹوئٹر اکائونٹ نے سوشل میڈیا پر اسلام آباد کے ایک چائے والا کی وائرل تصویر شئیر کرتے ہوئے خلاف توقع اعتراض کیا ہے ۔ تفصیلات کیمطابق منگل کی شام سامنے آنے والے اسلام آبادی چائے والا کی تصویر پر تبصرے میں عمران نزیر کا کہنا تھا کہ کیا یہ پاکستانی کلچر کے خلاف نہیں کہ ایک چائے والے کی تصویر کو سوشل میڈیا میں وائرل کر کے اس پر کمنٹ کئے جا رہے ہیں کہ یہ بہت ہاٹ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شر م کی بات تو یہ ہے کہ لڑکیاں اس لڑکے کی تصویر پر کھلے عام بے ہودہ کمنٹس کر رہی ہیں ۔ عمران نزیر نے مزید کہا کہ لڑکیوں کی طرف سے کسی لڑکے کی تصویر کھینچ کر اسے ہاٹ کہا جا رہا ہے ، اور اگر میں کسی مال میں کام کرنےوالی لڑکی کی تصویر کھینچ کر اسے سوشل میڈیا پروا ئرل کرتا اور کمنٹ میں ہاٹ لکھتا تومجھے آپ لوگ کیا کہتے؟۔
دوسری جانب سوشل میڈیا کے شہزادے ارشد خان نے انکشاف کیاہے کہ صبح سے ابھی تک چالیس سے پچاس لڑکیاں یہاں مجھے ملنے آ چکی ہیں جو میری تصویریں اور ویڈیوز بنا کر ساتھ لے گئی ہیں اورکچھ لڑکیو ں نے توباقاعدہ شادی کی پیشکش بھی کی ہے ۔واضح رہے کہ ارشدخان دلکش نقوش اورپراثر گہری آنکھیں رکھنے والا اسلام آباد کا چائے والا سوشل میڈیا کی بدولت راتوں رات مشہور ہو چکا ہے، کوئی اسے ہالی ووڈ کے ہیروز سے مشابہہ قرار دے رہا ہے تو کسی کا کہنا ہے کہ اس کے آگے بالی ووڈ کےہیرو کیا بیچتے ہیں۔ایک نجی ٹی و ی سے گفتگوکرتے ہوئے راتوں رات چائے بنانے سے دھوم بنانے والے ارشد خان نے کہاہے کہ مجھے خود بھی اندازہ نہیں کہ میں راتوں رات اتنا مشہور ہو گیا ہوں۔ ارشد نے کہاکہ مجھے دوستوں نے بتایا کہ میںمشہور شخصیت بن چکا ہوں۔ اس نے یہ بھی بتایاکہ کہا کہ اگرآفر آئی تو فلموں میں بھی کام کروں گا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پرایک چائے والے کی تصویر نے دھوم مچا رکھی ہے۔ اسلام پشاور موڑ پرسبزی منڈی کے قریب لگنے والے اتوار بازار میں کیمرے کی لینس میں محفوظ ہونے والا یہ لڑکا اپنے مداحوں خاص کرلڑکیوں میں بہت مقبول ہوچکاہے جس کاانکشاف اس نے خودہی میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…