پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

آئندہ عام انتخابات میں پھر وہی کام ۔۔۔حیرت انگیز خبر آگئی

datetime 19  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(این این آئی)سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال سے متعلق عوام سے جھوٹا وعدہ نہیں کریں گے کیونکہ ابھی ان مشینوں کے تجربات کئے جارہے ہیں کامیابی کی صورت میں ہی اسے استعمال کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق 2018 کے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور الیکشن کمیشن نے افسران کی تربیت کا باقاعدہ آغاز کردیا ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے افسران کی تربیت کا آغاز کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ جوڈیشل انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ الیکشن کمیشن کے متعدد افسران ایسے ہیں جن کو الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے حوالے سے کوئی علم نہیں جو ایک درست نشاندہی تھی جس کے بعد ہم نے الیکشن اکیڈمی کی تشکیل کا تہیہ کرلیا تھا کیونکہ شفاف اور صاف انتخابات کیلئے افسران کی تربیت انتہائی ضروری ہے۔بابر یعقوب نے کہا کہ ماضی میں الیکشن کمیشن کے افسران کو صرف ترقیاں دی جاتی رہیں لیکن ان کی تربیت کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں تھا ٗ تربیت گاہیں بنالی جاتی تھیں تاہم اس پر کام نہ کرکے اکیڈمیاں تباہ اور پیسے بھی برباد ہوجاتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہم عوام سے الیکٹرانک اور بائیو میٹرک مشینوں سے متعلق جھوٹا وعدہ نہیں کرتے تاہم تجربات کی کامیابی کے بعد عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال ضرور کریں گے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 2018 کے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور افسران پوسٹل سٹاف کالج میں تربیت حاصل کریں گے دوسرے بیج میں چاروں صوبوں کے 28 افسران 5 ہفتوں تک تربیت حاصل کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…