اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے وزیر اعظم نااہلی کے ریفرنسز مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرے گی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی جانب سے وزیر اعظم کی نا اہلی کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس دو ریفرنس دائر کیے تھے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنسز پر وزیر اعظم کی نا اہلی کا سوال نہ اٹھانے کی رولنگ دی تھی۔ تحریک انصادف کے رہنما و ممتاز قانون دان حامد خان نے اسپیکر کے فیصلے کے خلاف اپیل کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے دستخطوں کے بعد اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ ایڈووکیٹ حامد خان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کی نا اہلی کے حوالے سے ہمارے ریفرنسز مسترد کر کے امتیازی سلوک کیا جس کے خلاف اپیل جلد اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی۔
وزیر اعظم کی نااہلی ،تحریک انصاف نے بڑا فیصلہ کرلیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
پرائیویٹ حج سکیم2027ءمیں درخواستیں دینے والے عازمین کے لئے خوشخبری
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
سکولوں کےحوالے سے ایک اوراہم فیصلہ
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا
-
سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد ایران کو پاکستان کا دوٹوک پیغام



















































