جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’اگر چوہدری نثار نے 10دن کے اندر استعفیٰ نہ دیاتو وزیر اعظم انہیں خود نکال دیں گے ‘‘

datetime 18  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی سیاستدان شیخ رشید نے انکشاف کیاہے کہ سرل المیڈا کیس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے اب بہتر یہی ہے کہ وہ استعفیٰ دے دیں نہیں تو نواز شریف انہیں خود وزارت سے نکال دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سرل المیڈا کیس کے ماسٹر مائنڈ خود وزیر اعظم نواز شریف ہیں ۔جبکہ اس کیس میں وزارت داخلہ کانام بھی خراب ہو ا تو اب بہتر یہی ہے کہ چوہدر ی نثار استعفیٰ دے دیں نہیں تو نواز شریف انہیں خود 10دن کے اندر نکال باہر کریں گے ۔ یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہو ئے کہی ۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف جاتی امرا کے زندہ پیر ہیں جو مال بنانا خوب جانتے ہیں۔ اجمل قصاب کا پتہ خود نواز شریف نے دیا تھا۔ متنازعہ خبر دینے والے صحافی سرل کو پہلے سے مارک کررکھا تھا۔ سرل المیڈا اس سے قبل بھی آپریشن ضرب عضب کی ناکامی پر سٹوری لکھ چکا ہے۔ اس تمام معاملے کے ذمہ دار نواز شریف ہیں اور انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ نواز شریف اور فوج ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ پیشن گوئیوں کے حوالے سے معروف سیاستدان کا کہنا تھا کہ اگلے دس روز میں کچھ بڑا ہونے والا ہے ، اہم فیصلے بھی متوقع ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…