اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

ایمریٹس اسکائی وارڈز کے 16 سال مکمل ،مزید انعامی آپشنز پر مبنی نئے اقدامات کا آغاز

datetime 17  اکتوبر‬‮  2016 |

کراچی (این این آئی) ایمریٹس ایئرلائن کے فلائیر پروگرام اسکائی وارڈز (Skywards) نے 16 ملین سے زائد ارکان کے ساتھ 16 سال مکمل کرلئے ہیں اور ممبران کے لئے مزید انعامی آپشنز کے لئے نئے اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ سال 2000 میں اپنے پروگرام کے آغاز سے ایمریٹس اسکائی وارڈز کے ارکان سفری پوائنٹس کی بدولت انعامی فلائٹس میں 220 ارب میل کا سفر ، ہوٹل میں قیام اور دنیا بھر میں سب سے بڑے ایونٹس میں خصوصی رسائی کے ذریعے مستفید ہوئے ہیں۔ اس پروگرام کے متنوع پارٹنرز اور بھرپور انعامات کی عکاسی ایئرلائن کے بنیادی عالمی صارف اور 6 براعظموں پر پھیلے ہوئے 150 سے زائد مقامات کے نیٹ ورک کے ذریعے ہوجاتی ہے۔ اپنے صارفین کے اطمینان پر توجہ کے ساتھ ایمریٹس اسکائی وارڈز مسلسل خصوصی پارٹنرشپس قائم کرتی رہتی ہے اور اپنے ارکان کی لچک اور انتخاب کے ساتھ بھرپور اہمیت کے حامل نئے اقدامات متعارف کراتی ہے۔ ابھی حال ہی میں ایمریٹس اسکائی وارڈز نے کیش پلس مائلز (Cash+Miles)متعارف کرایا ہے جس میں کیش اور اسکائی وارڈز مائلز کے ملاپ کو استعمال کرتے ہوئے انعامی فلائٹ کی سہولت ملتی ہے۔ اس ضمن میں بلو، سلور، گولڈ اور پلاٹینیم کے مختلف اقسام کے چار ممبرز کم سے کم 2 ہزار میل پرواز سے اسے واپس حاصل کرسکتے ہیں۔ اس مقبول نئے اقدام میں ٹکٹس کی قیمت میں فوری کمی کی جاتی ہے اور اسے ایمریٹس کی فلائٹ میں تمام کلاسز پر استعمال کیا جاسکتا ہے جس سے ایمریٹس اسکائی وارڈز ممبران کو سیٹ مل جاتی ہے۔ اب تک ایمریٹس اسکائی وارڈز کے 14 ایئرلائن پارٹنرز ہیں جن میں ایزی جیٹ اور کوانٹاس کے ساتھ اہم شراکت داری شامل ہیں۔ اس کی بدولت ارکان کو عالمی سفری مقامات کے سب سے بڑے عالمی نیٹ ورک تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔ اس پروگرام میں 24 ہوٹل پارٹنر برانڈز دنیا بھر میں تقریبا 20 ہزار پراپرٹیز کا احاطہ کرتے ہیں۔ اس کی بدولت ارکان کو اسکائی وارڈز مائلز اور اسٹار پوائنٹس دونوں طرح سے ڈبل ریوارڈز ملتا ہے جب وہ ایمریٹس کے ساتھ پرواز کرتے ہیں یا اسٹار ووڈ کے ساتھ قیام کرتے ہیں۔ ایمریٹس ایئرلائن کی اسپورٹس، آرٹس اور کلچرل ایونٹس میں انگنت اسپانسرشپس کا حصہ بننے کے ساتھ اس کے ارکان دنیا کے بڑے ایونٹس بشمول ایمریٹس ایئرلائن دبئی جاز فیسٹول میں سب سے پہلی صف میں رسائی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ رواں سال جنوری سے اب تک اسپورٹس کے 40 ایونٹس کے 12 ہزار سے زائد ٹکٹس ارکان کو فراہم کئے گئے ہیں۔ ان ٹکٹس کی سہولت عالمی معیار کے اسپورٹس ایونٹس جن میں رگبی، ٹینس، بیس بال، گھڑسواری اور فارمولا 1 شامل ہیں۔ تاہم ایمریٹس اسکائی وارڈز ارکان کی سب سے زیادہ دلچسپی فٹ بال میں رہتی ہے۔ ایمریٹس صف اول کے چھ یورپین کلبز کو اسپانسر کرتا ہے جن میں پیرس سینٹ۔جرمین، ریئل میڈرڈ، ہمبرگر ایس وی، ایس ایل بنفیکا، آرسینل اور اے سی میلان شامل ہیں۔ گزشتہ 9 ماہ کے دوران ایمریٹس اسکائی وارڈز ارکان کے لئے 5 ہزار سے زائد ٹکٹس فراہم کئے گئے تاکہ وہ اسپینش لا لیگا، بندس لیگا، پرتگیز پریمرا لیگا، ایف اے پریمیئر لیگا، لیگا سیری اے اور لیگ 1 میں اپنی پسندیدہ ٹیموں کو کھیلتا ہوا دیکھیں۔ اسپورٹس شائقین کے ساتھ ایمریٹس اسکائی وارڈز دنیا بھر میں آرٹسٹس کو شامل کرتی ہے۔ سال 2010 میں اس نے ڈیزائن کے سالانہ مقابلے کا آغاز کیا جسے آج آرٹ آف ٹریول (Art of Travel)کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ہر سال متوقع آرٹسٹ مدعو کئے جاتے ہیں کہ وہ پروگرام کے چار ممبرشپ کارڈز ڈیزائن کریں جس سے انہیں عالمی سطح پر اپنے ٹیلنٹ کی نمائش کا موقع ملتا ہے۔ ایمریٹس اسکائی وارڈز کے ارکان دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چھ لاؤنجز سمیت 39 ایمریٹس لاؤنجز کے عالمی نیٹ ورک تک رسائی سے لطف اندوز ہوتا ہے۔ ارکان کو سامان 20 کل گرام وزن تک کی گنجائش بھی فراہم کی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…