نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے بڑھک مارتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان دہشتگردی کا خاتمہ نہیں کرسکتا تو بھارت اس سلسلے میں پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہاکہ اگر پاکستان دہشتگردی سے نجات حاصل کرنا چاہتا ہے اور وہ خود ایسا نہیں کرسکتا تو بھارت دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے تما م طریقوں سے پاکستان کی مددکرنے کو تیار ہے ۔اڑی حملے کا ذکر کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے دہشتگردوں نے سرحد پار کرکے ہمارے 18فوجیوں کو ہلاک کیا لیکن جواب میں ہمارے بہادر فوجیوں نے دنیا کو ایک واضح پیغام دیا ہے کہ بھارت ایک کمزور نہیں بلکہ مضبوط ملک ہے ۔بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگردی کی حمایت کرنے پر پاکستان تیزی سے تنہا ہورہا ہے ،بھارت نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے مسلسل کوششیں کیں۔
بھارت کی نئی قلابازی،پاکستان کو مدد کی پیشکش کردی،راج ناتھ سنگھ حد سے آگے بڑھ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































