اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدرپرویزمشرف نے کہاہے کہ جن افراد کومیں نے اپنے دورحکومت میں سب سے زیادہ نوازاہے وہی آج میرے خلاف بڑھ چڑھ کربول رہے ہوتے ہیں اورمجھے اس کابہت افسوس ہے ،ان لوگوں کاکردارہی ایساہے کہ وہ صرف یہی کام کرکے اپنی سیاست کررہے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے پرویزمشرف نے کہاکہ لوٹاگردی اب پاکستان کی سیاست کاایک اصول بن چکی ہے اوران لوٹوں میں سے کچھ افراد کی ہمدردیاں اب بھی میرے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیاست کااصول ہے کہ لوگ اسی کاساتھ دیتے ہیں جن کی حکومت ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگریہ لوگ حکومت کاساتھ نہ دیں توان کے خلاف کئی حربے استعمال ہوتے ہیں ،ان کےخلاف پندرہ پندرہ ایف آئی آردرج کرلی جاتی ہیں جبکہ پٹواری اورتھانہ کلچرکی وجہ سے ان کی زمینوں پرقبضہ کرلیاجاتاہے جس کی وجہ سے یہ لوگ حکومت کے ساتھ ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ان لوگوں کوحکومت کی طرف سے جوفنڈزملتے ہیں وہ کچھ اپنی جیب میں ڈال لیتے ہیں اورکچھ عوام پرخرچ کردیتے ہیں ۔
Inmai jisko maine ziada nawaza wohi ziada ab… by pkpoliticstwelve
“جنہیں میں نے سب سے زیادہ نوازا وہی میرے خلاف بڑھ بڑھ کر بول رہے ہیں، ان کا کوئی کریکٹر نہیں”- پرویز مشرف ن لیگ کے کن رہنمائوں پر تنقیدکرتے رہے ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
امانت خان شیرازی
-
ایران کا خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر جوابی حملہ، سعودی عرب کا ردعمل آگیا
-
ایران کا ابوظبی پر حملہ،یو اے ای نے بھی بڑا اعلان کر دیا
-
1 کروڑ روپے تک کا قرضہ : اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلیے بڑی خوشخبری
-
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں پر چین کا ردعمل بھی آگیا
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر حیران کن اضافہ
-
امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
-
پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا
-
ایرانی میڈیا نے آیت اللہ خامنہ ای کا آخری پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا
-
پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری دیں
-
ایران پر حملے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کا پہلا بیان آ گیا
-
خامنہ ای سے ملاقات کیلئے لوگوں کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر لے جایا جاتا تھا، بڑا دعویٰ
-
ایران کا اسرائیل پر مہلک حملہ، کئی افراد ہلاک
-
پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ



















































