اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

باپ نے جان دیدی مگر۔۔۔! چین میں افسوسناک واقعہ

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی )چین میں 6 منزلہ عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی جب کہ امدادی کارکنوں نے ایک دن بعد ملبے سے جب ایک شخص کی لاش نکالی تواس نے کمسن بیٹی کو اپنے سینے سے اس طرح لگایا ہوا تھا کہ اس کی جان بچ جائے اورقدرت کا کرشمہ دیکھیے کہ جب لاش نکالی گئی تو بچی زندہ حالت میں تھی۔چین کے سرکاری ٹی وی کے مطابق صوبہ ژی جیانگ کے شہر ونزواہ میں 6 منزلہ عمارت گرنے سے 22 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے 6 افراد کو بحفاظت نکال لیا جس میں ایک کمسن بچی بھی شامل ہے جسے اس کے والد نے اپنے سینے سے لگایا ہوا تھا۔ کمسن بچی کو ملبے سے نکالا گیا تو وہ خوفزدہ تھی جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔سرکاری ٹی وی کے مطابق 26 سالہ شخص کو ریسکیو آپریشن کے دوران جب نکالا گیا تو اس کی بیٹی اس کے سینے سے لگی ہوئی تھی اوروہ جھکی ہوئی حالت میں تھا تاکہ ملبہ اس کی بیٹی پر نہ گرے اورجب عمارت گری تو مذکورہ شخص تو ہلاک ہوگیا لیکن اس کی بیٹی بچ گئی ۔ عمارت گرنے کی وجوہات اب تک معلوم نہیں ہوسکیں تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ کسی بھی نقصان کے پیش نظر متاثرہ عمارت سے ملحقہ دیگر خستہ حال عمارتوں کو بھی گرا دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…