جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ہیلری کلنٹن جب پاکستان آئیں تو انہوں نے کس دربار پر حاضری کی شدید خواہش کا اظہا رکیا ؟ دلچسپ انکشاف

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی سول اور ملٹری قیادت نے ملکر دہشت گردی کے خلاف فوجی آپر یشن ضرب عضب کا آغاز کیا جسکی وجہ سے ملک میں دہشت گردی بہت حد تک ختم ہو چکی ہے ‘ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے ‘کچھ منفی قوتیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتیں مگر ایسی قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ایسی تمام رکاوٹوں کو دور کر یں گے ‘پاکستان ترقی اور خوشحالی کے ٹریک پر آنے کے بعد اب ٹیک آف کے اسٹیج پر ہے اور پاکستان کا مستقبل روشن ہے ‘‘اولیا کی تعلیمات پر عمل کر نے سے ہی انتہائی پسندی کو ختم کیا جاسکتا ہے‘اسلام محبت امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ‘ داتادربار جیسے مقدس مقامات کی وجہ سے پاکستان کی سر زمین کے خلاف سازشیں کر نیوالے ہمیشہ تباہ ہوئے ہیں پاکستان کو دولخت کر نیوالے مجیب الر حمن اور اندراگاندھی اور انکے خاندانوں کو جو حشر ہو ا ہے وہ بھی پوری دنیا کے سامنے ہیں ۔ منگل کے روز داتا دربار کو غسل دینے کی تقر یب میں شر کت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کی کا میاب معاشی پالیسوں کی وجہ سے پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر عملی طور پر گامزن ہوچکا ہے اور بہت جلد پاکستان مکمل طور پر ایک خودمختار اور خوشحال ملے ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا پاکستان کی معاشی ترقی کو دیکھ رہی ہے اور پاکستان ترقی اور خوشحالی کے ٹریک پر آنے کے بعد اب ٹیک آف کے اسٹیج پر ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ (ن) لیگ کے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان کی سول اور ملٹری قیادت نے ملکر دہشت گردی کے خلاف فوجی آپر یشن ضرب عضب کا آغاز کیا جسکی وجہ سے ملک میں دہشت گردی بہت حد تک کم ہو چکی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ملک کو دہشت گردی سے مکمل نجات ملے گی اور دہشت گردی کے اس ناسور کو ختم کر ہی دم لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آگے بڑ ھنے کیلئے اولیا کی تعلیمات پر عمل کر نا ہوگا اس سے ہی انتہائی پسندی کا بھی خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے ہیلری کلنٹن جب پاکستان آئی تو انہوں نے بھی داتادربار اور بر ی امام پر حاضری دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اورداتادربار جیسے مقدس مقامات کی وجہ سے پاکستان کی سر زمین کے خلاف سازشیں کر نیوالے ہمیشہ تباہ ہوئے ہیں پاکستان کو دولخت کر نیوالے مجیب الر حمن اور اندراگاندھی اور انکے خاندانوں کو جو حشر ہو ا ہے وہ بھی پوری دنیا کے سامنے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…