پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

’’پنجاب سپیڈ‘‘ ’’یوگنڈا‘‘ پہنچ گئی،حیرت انگیز انکشاف

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016 |

لاہور(آئی این پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے اتوار کو یوگنڈا کے وزیر مملکت برائے خارجہ و بین الاقوامی اموراوکیلوہنری اوریم نے ملاقات کی،یوگنڈا کے وزیر مملکت برائے خارجہ و بین الاقوامی امور نے صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے برق رفتاری سے منصوبے مکمل کرنے پر وزیر اعلی شہباز شریف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔یوگنڈا کے وزیر مملکت برائے خارجہ و بین الاقوامی امور نے اس موقع پر وزیر اعلی شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ افریقہ میں ریلوے کے شعبے میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے اعلی حکام نے بھی آپ کا نام لیکر ’’پنجاب سپیڈ ‘‘کا ذکر کیااورچینی کمپنیوں کے حکام نے بتایا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی محمد شہباز شریف رفتار ، معیار اور شفافیت کا دوسرا نام ہیں۔ یہ چینی کمپنیاں افریقہ کے ملکوں یوگنڈا اور کینیا میں ریلوے نظام کو بہتر بنانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلا شبہ چینی کمپنیوں کے حکام نے جس’’ پنجاب سپیڈ ‘‘کا ذکر افریقہ میں کیا اسے میں نے پنجاب کے دورے کے دوران اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اور مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے کہ جس ’’پنجاب سپیڈ‘‘ کے بارے میں سنا تھا اس کا مشاہدہ بھی کر لیا ہے ۔ پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کے لئے آپ کا ویژن زبردست اور رفتار غیرمعمولی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ’’پنجاب سپیڈ‘‘ کی اصطلاح چین سے ہوتی ہوئی افریقہ تک پہنچ گئی ہے اور یہ آپ کی غیر معمولی کارکردگی کا ایک منہ بولتا ثبوت ہے کہ افریقہ میں کام کرنے والی چینی کمپنیاں بھی پاکستان میں تیز رفتاری سے منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے آپ کے نام کا انتہائی عزت و احترام سے ذکرکرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب نے مختلف میدانوں میں بے پناہ ترقی کی ہے اور ہم زراعت ، تعلیم اور اربن ڈویلپمنٹ وپلاننگ کے شعبوں میں پنجاب حکومت کا تعاون چاہتے ہیں داور پنجاب کے تجربے اور مہارت سے استفادہ کرنے کے خواہاں ہیں ۔ وزیر مملکت برائے خارجہ و بین الاقوامی امور یوگنڈا کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو یوگنڈا کے دورے کی دعوت بھی دی گئی۔اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ یوگنڈا کو زراعت ، تعلیم اور اربن ڈویلپمنٹ و پلاننگ کے شعبوں میں تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ زراعت کی ترقی ، تعلیم کے فروغ اور اربن پلاننگ کے شعبوں میں پنجاب حکومت نے کئی انقلابی اقدامات کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ان شعبوں میں یوگنڈا کی معاونت کر کے خوشی ہو گی ۔پاکستان کیلئے یوگنڈا کے سفیر ڈاکٹرایم کسولیDr.M.Kisule) ) صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، چیئرمین وزیر اعلی ٹاسک فورس برائے اطلاعات و ثقافت محمد مالک، پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ہارون شوکت، سیکرٹری زراعت اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…