اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اینکرپرسن جاوید چوہدری نے اپنے ایک تجزیئے میں کہاہے کہ پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس جس مقصدکےلئے بلایاگیاتھاوہ مقصدحاصل نہ ہوسکا۔انہوں نے ن لیگی سینیٹرمشاہد اللہ کی تقریرپرکہاکہ آج سرحد پارآج کیاپیغام گیاہوگا۔سرحد پارآزادی کی جنگ لڑنے والو ں نےاس پیغام کوسن کرکیاسوچاہوگا۔۔جاوید چوہدری نے کہاکہ اگروزیراعظم نوازشریف نے آج کے اہم دن مری ہی جاناتھااوران کے وزرانے چھٹی پرہی جاناتھاتویہ اجلاس بلانے کی ضرورت کیاتھا۔جاوید چوہدری نے کہاکہ نوازشریف صاحب آج آپ نے عمران خان سے زیادہ قوم کادل دکھایاہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے لئے90دن سے زائد ہوئے کرفیومیں زندگی بسرکررہے ہیں اورآزادی کےلئے اپنالہودے رہے ہیں اس صورتحال میں پارلیمنٹ میں بحث کے دوران جوکچھ بولاگیااس سے ان کشمیریوں کودکھ ضرورہوگا؟۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے 30اکتوبرکی تاریخ دی کیایہ ان کی طرف سے آخری تاریخ ہوگی اوراس کے بعد حکومت ختم ہوجائے گی یاپھرعمران خان نئی تاریخ دینگے ۔