برسبین(نیوز ڈیسک)پاکستان اور زمبابوے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں مدمقابل ہیں اور پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کوارٹر فائنل تک رسائی کے لیے یہ میچ دونوں ہی ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور خصوصاً پاکستانی ٹیم کو کوارٹر مرحلے تک پہنچنے کے لیے اس میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔ون ڈے کرکٹ مقابلوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا زمبابوے کے خلاف پلڑا بھاری ہے، اب تک کھیلے گئے 47 ون ڈے میچوں میں پاکستان نے بیالیس میچز جیتے اور اسے صرف تین میں شکست ہوئی، ایک میچ ٹائی اور ایک بے نتیجہ رہا۔پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ مقابلوں میں زمبابوے کے خلاف اب تک ناقابل شکست ہے اور پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ورلڈکپ میں کھیلے گئے پانچ میں سے چار میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔پاکستان کی جانب سے محمد یوسف چوبیس میچز میں تین سینچریوں اور سات نصف سینچریوں کی مدد سے ایک ہزار تینتس رنز بناکر سب سے کامیاب بیٹسمین ہیں۔رواں کرکٹ ورلڈکپ اسکواڈ میں یونس خان بیس میچز میں نو نصف سنچریوں کی مدد سے 793 رنز بناکر نمایاں ہیں۔شاہد آفریدی میچز میں 34 وکٹیں حاصل کرکے زمبابوے کے خلاف سب سے کامیاب پاکستانی باو¿لر ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں