لاہور اور اسلام آباد میں بوندا باندی ،پہاڑوں پر برفباری

1  مارچ‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں بارش کانیا سلسلہ شروع ہوگیا،لاہور اور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ، جاتی سردی واپس لوٹ آئی، دلفریب موسم نے شہریوں کی چھٹی کا لطف دوبالا کر دیا، آسمان سے گرتی بوندوں نے شہر اقتدار کے ہر منظر کو نکھار دیا، محکمہ موسمیات نے کہا کہ حالیہ بارشوں کا سلسلہ (کل )منگل تک جاری رہنے کا امکان ہے،پہاڑوں پر برفباری کی ہوگی ،ہزارہ ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی موسلا دھار بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری ہوگی۔موسم نے لی انگڑائی ، جاتی سردی واپس لوٹ آئی۔ لاہور اور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا۔ دلفریب موسم نے شہریوں کی چھٹی کا لطف دوبالا کر دیا۔ ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ، جاتی سردی واپس لوٹ آئی۔ اسلام آباد ، راولپنڈی اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے رم جھم کا سلسلہ جاری رہا۔ آسمان سے گرتی بوندوں نے شہر اقتدار کے ہر منظر کو نکھار دیا۔ بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوا نے موسم کو اور بھی حسین بنا دیا۔ لاہور ، سرگودھا ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ سمیت بالائی پنجاب کی فضاو¿ں پر بھی کالی گھٹاو¿ں کا راج رہا۔ وقفے وقفے سے بوندا باندی نے خنکی میں اضافہ کر دیا۔ ملتان میں بھی ہلکی بارش سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے ، خوبصورت موسم نے چھٹی کا لطف دوبالا کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں کا سلسلہ منگل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ۔ ہزارہ ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی موسلا دھار بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری ہوگی۔ مکران ، حیدر آباد ، اور میر پور خاص میں بھی رم جھم کا امکان ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…