اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

گاڑیوں کے شوقین حضرات کیلئے زبردست خوشخبری ۔۔۔! نئی اور جدید سہولیات سے لیس زبردست گاڑی منظر عام پر

datetime 6  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیونس آئرس(آئی این پی)چین کی گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی لی فان نے ارجنٹائن کے لئے نئے ماڈل کی ایکس50- گاڑی تیار کر لی ہے ، چھوٹے سائز کی یہ ایس یو وی 16333یوایس ڈالر میں حاصل کی جاسکتی ہے ، اکتوبر کو لی فان ایکس- 50 کا مہینہ قراردیا گیا ہے ، فی الحال یہ گاڑی عبوری تعارفی قیمت پر کمپنی کے بیونس آئرس شوروم کے علاوہ دیگر تین شہروں میں بھی دستیاب ہو گی ، کمپنی کے جنرل ڈائریکٹر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جب سے ہم نے 214بیجنگ آٹو شو میں گاڑی کا ماڈل پیش کیا تھا اسے بڑی مقبولیت حاصل ہوئی ہے ، اس سے پہلے مارچ میں کمپنی لی فان ایکس 60-کے نام سے ایک بڑی ایس یو وی متعارف کرا چکی ہے جبکہ اپریل میں اس نے فوئسن ٹرک متعارف کرایا تھا ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں خاص کراوردوسرے ممالک میں بھی ہنڈاکمپنی کی بنائی گئی گاڑیوں کی بہت مانگ ہے اورہنڈاکو ویسے تو بہترین گاڑیوں کے لیے جانا جاتا ہے مگر اس جاپانی کمپنی نے پہلی بار تھری ڈی پرنٹر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بھی کار تیار کرلی ہے۔ہنڈاا تھری ڈی پرنٹر کے پینل سے گاڑی کو تیار کرنے والی پہلی کمپنی نہیں تاہم یہ سب سے بڑی ضرور ہے اور اس لیے یہ زیادہ نمایاں ہے۔ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری آٹو شو کے دوران ہونڈا نے اپنی تھری ڈی پرنٹڈ مائیکرو ای وی ایس کو متعارف کرایا۔ابھی تو یہ گاڑی صرف نمائش کے لیے رکھی گئی ہے مگر مستقبل میں اسے فروخت کے لیے بھی پیش کیا جائے گا اور جاپانی کمپنی اس گاڑی کا ڈیزائن صارف یا ڈرائیور کی پسند کے مطابق ڈھال کر دے گی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ایک چھوٹی گاڑی ہے اور اس میں ایک وقت میں تین لوگ سفر کرسکیں گے۔کمپنی کے ترجمان نے اس بارے میں کہاہے کہ اس گاڑی کا ڈیزائن اور انجنیئرنگ موٹرسائیکل ڈویژن سے لیا گیا اور یہ گنجان آباد علاقوں کو مدنظر رکھ تیار کی گئی ہے۔ہنڈاکے مطابق یہ تھری ڈی ٹیکنالوجی میں اس کا پہلا قدم ہے اور اسے الیکٹرک کار کی شکل دے کر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔کمپنی کے مطابق تھری ڈی پرنٹنگ ٹٰکنالوجی سے گاڑی کی مکمل باڈی تیار کرنے سے ڈیزائن کی تیاری کا وقت کم ہوگا جبکہ لاگت بھی کم ہوجائے گی۔اس صورتحال کے پیش نظرکمپنی نے بتایاہے کہ ابھی تھری ڈی پرنٹڈ مائیکرو ای وی ایس کومتعار ف ہی کرایاہے جبکہ دوسری طرف اس کی ڈیمانڈکےلئے کمپنی کے ساتھ رابطوں میں اضافہ ہوگیاہے اورلوگ اوردوسرے ادارے بڑی تعدادمیں اس گاڑی کے فیچرزاوراس کی قیمت کے بارے میں رابطے کررہے ہیں

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…