کراچی(این این آئی)اگلے دو سال میں پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 5 اعشاریہ 4 فیصد تک پہنچ جائے گی ۔ ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ حکومت کو مالیاتی امور میں بہتری کے لئے اصلاحات کو ترجیح دیتے رہنا ہوگی ۔ پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے سے جڑے مختلف توانائی اور انفراسٹرکچر کے پروجیکٹس میں تیزی سے کام جاری ہے ، یہی وجہ ہے کہ تعمیراتی شعبے سے تعلق رکھنے والی کمپنوں کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ راہداری منصوبے کی بدولت پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھے گی ۔ سال 2016 میں پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 4 اعشاریہ 7 فیصد ، سال 2017 میں 5 فیصد جبکہ سال 2018 میں معاشی ترقی کی شرح 5 اعشاریہ 4 فیصد تک پہنچ جانے کا امکان ہے ۔ ورلڈ بینک کا مزید کہنا ہے معاشی ترقی اور غربت میں کمی کے لئے نجی شعبے کی جانب سے سرمایہ کاری بہت ضروری ہے جبکہ حکومت کو مالیاتی امور میں بہتری کے لئے اصلاحات کو ترجیح دیتے رہنا ہوگی۔