اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان بھاری جرمانے سے بچ گیا، ایران نے گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل میں دو سال کی توسیع کردی۔ منصوبہ دو ہزار سترہ تک مکمل کیا جائے گا۔ مقامی اخبار ایکسپریس کے مطابق عالمی پابندی کے باعث ایران نے آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے کے لئے پاکستان کو دو سال کی مزید مہلت دی ہے جس کے تحت پاکستان رواں سال مارچ میں گیس پائپ لائن کی تعمیر کا آغاز کرے گا اور دو ہزار سترہ کے اوائل میں اسے مکمل کرلیا جائے گا۔ پاکستان کو ستر کلومیٹر گیس پائپ لائن بچھانی ہے۔ جس کے بعد پاکستان کو ایران سے ابتدائی طور پر یومیہ ساڑھے سات سو ملین کیوبک میٹر گیس ملے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں