اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انسان اللہ پاک کی وہ تخلیق ہے جسے باری تعالیٰ نے اپنی تخلیق کی صفت سے بھی نواز ا۔روز اول سے ہی کہ جب انسان پتھروں کے دور میں تھا تب سے ہی اس نے اپنے ذہن کا استعمال کرتے ہوئے اپنی زندگی کو آسان سے آسان تر بنانے کیلئے ایسی ایسی چیزیں تخلیق کیں کہ عقل انسانی ایک بار تو خود بھی حیران رہ گئی ۔اس دور سے پھر سفر شروع ہو ابہتر سے بہترین کا اور انسان پہنچا ٹیکنالوجی کی دنیا میں ۔ یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ سمندری طوفانوں کی وجہ سے دنیا بھر میں شدید تباہی آتی ہے اور کروڑوں کا نقصان بھی ہوتا ہے لیکن اب جاپانی انجیئنرز نے ایسی مشین (ٹربائن)بنانے پر کام شروع کردیا ہے جو کامیابی کی صورت میں اتنی بجلی پیدا کرے گی جو جاپان کی 50سال کی انرجی ضروریات کو پورا کرسکے گی۔جاپانی سائنسدان آٹشوشی شیمیزو نے حال ہی میں ایسی دنیا کی پہلی ٹربائن بنائی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ جاپان میں سمندری طوفانوں کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے اسے یہ مشین بنانے کا خیال آیا اور اس کی وجہ سے جاپان میں اتنی بجلی بنائی جاسکتی ہے جتنی شمسی توانائی سے بھی نہیں بن سکتی ۔جاپان میں فوکوشیما کے ایٹمی پلانٹ میں آنے والی خرابی کی وجہ سے توانائی کا شدید بحران آنے کے ساتھ اس بات پر بحث شروع ہوگئی تھی کہ اس طرح کے ایٹمی پلانٹ لوگوں کے لئے خطرناک ہیں اور ان سے چھٹکارا پانا انتہائی ضروری ہے لیکن متبادل انرجی کے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے حکومت شش وپنج کاشکار تھی۔آٹشوشی نے اپنی مشین بناکر تمام لوگوں کو دعوت دی ہے کہ وہ اس کے استعمال سے بھرپور توانائی حاصل کرسکتے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ جاپان میں ایسی ہوائی چکیاں نصب کی گئیں جو کہ یورپی طرز کی تھیں لیکن یہ جاپانی آب وہوا میں سازگار نہیں تھیںاور تیز ہوا سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں،اس نے ایسی پن چکی بنانے کاسوچا جو سمندری طوفان اور تیز ہوا میں بھی اچھے طریقے سے کام کرسکیں۔آٹشوشی نے کامیابی سے اس کے پروٹوٹائپ کا تجربہ کیا ہے جس میںاس کی کارکردگی 30فیصد تک تھی جو کہ کامیاب تصور کی جاتی ہے۔
انسان کی سب سے بڑی مشکل کا ایسا آسان ترین حل نکل آیا کہ دنیا حیران رہ گئی ۔۔ آپ بھی یہ تحریر پڑھ کر خوش ہو جائیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل میں ملوث ملزم کوگی بٹ کا مبینہ وائس نوٹ سامنے آگیا



















































