تحریک انصاف کا اسمبلی میں جانے کا فیصلہ کور کمیٹی میں کیا جائے گا : جہانگیر ترین

28  فروری‬‮  2015

اسلام آباد (نیوزڈیسک)  پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ اسمبلیوں میں واپس جانے کا فیصلہ کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا جبکہ اگر ضرورت پیش آئی تو 24 گھنٹوں میں کور کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اسمبلیوں میں واپس جانے کے لیے لچک دکھانے کو تیار ہے کیونکہ ان کی جماعت کا موقف ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ ہونا چاہیئے۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے حکومت کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں جبکہ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی سمیت جمعیت علماءاسلام (ف) سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ بھی اپنے فیصلوں میں لچک کا مظاہرہ کریں اور حکومت کا ساتھ دیں تاکہ ہارس ٹریڈنگ روکی جا سکے۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہارس ٹریڈنگ کے سخت خلاف ہے جبکہ اگر ان کی جماعت کا کوئی رکن اس عمل میں ملوث ہوا تو پارٹی قیادت کی جانب سے واضح احکامات ہیں کہ اسے پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…