کندھ کوٹ(این این آئی)سندھ پنجاپ اوربلوچستان کے سنگم پر واقع ضلع کشمورکندھ کوٹ کوماہ محرم الحرام میں انتہائی حساس قراردے دیاگیا۔2100پولیس اہلکارفرائض انجام دیں گے حالات کے باعث 03سؤفوجی03رینجرز کے جوان طلب کیئے گئے ہیں۔ بم دھماکوں کے خطروں کا تھریٹس موجود ہونے کی بناپرگڈوڈیرہ موڑسے پنجاپ سندھ،بلوچستان کے قومی شاہراہ پر60اضافی چوکیوں سمیت 150پولیس چوکیاں قائم کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی سرحدی پٹی پرمزید28اضافی چوکیاں قائم کرکے علائقوں کو سیل کردیاگیاتمام مجالس اورجلوس انہتائی حساس قرار۔ SPکندھ کوٹ فداحسین جانوری اورDIB برانچ کے انچارج شبیراحمد مرہٹہ نے رابطہ کرنے پر بتایاکے ضلع میں محرم الحرام کے پہلے عشرے کو انتہائی حساس قراردیاگیا ہے باہر کے اضلاع کے علماء وذاکرین پر پابندی عائد کرکے دفعہ144کیلئے ڈپٹی کمشنرکولکھ دیاہے امسال03سؤرینجرز کے جوانوں کے علاوہ03سؤفوجی جوانوں کیلئے بھی حکومت کولکھاہے ضلع بھر میں 41جلوس104مجالس ہونگی بڈانی،کندھ کوٹ،کشمورکے03جلوسوں کو انتہائی حساس قراردیاگیا ہے 09محرم الحرام کوکشمور،بڈانی،بخشاپور،کندھ کوٹ میں05جلوس برآمد ہونگے جبکہ 10ویں محرم الحرام عاشورہ کے روز 19جلوس برآمدکیئے جائیں گے کوئی بھی مجلس اورجلوس نارمل نہیں تمام کے تمام انتہائی حساس ہیں انکامزید کہناتھاکے ضلع بھر میں 21سؤپولیس عملداران سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جن میں 07ڈی ایس پیز،12انسپکٹرز،57سب انسپکٹر،اسسٹنٹ سب انسپکٹر90ہیڈکانسٹیبل269پولیس کانسٹیبل1664فرائض سرانجام دیں گے پولیس نے شہریوں اور مختلف مکاتب فکر کے افراد سے مشکوک چیزیں سرگرمیوں کے حوالے سے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کابھی پیغام دیاہے۔
سندھ پنجاپ اوربلوچستان کے سنگم پر واقع ضلع کشمورکندھ کوٹ کوماہ محرم الحرام میں انتہائی حساس قراردے دیاگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کام یابی کے دو فارمولے
-
غیر صوبائی شادی، ناجائز تعلقات اور حمل پر بھاری جرمانوں کا اعلان
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی
-
مسجد الحرام؛ بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش، ویڈیو وائرل
-
عمران خان اور میری چکی میں ایک دیوار کا فاصلہ تھا،عمران خان کا جیل میں کیا شیڈول ہے؟انجینئر محمد علی...
-
اٹلی، پاکستانیوں کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا
-
راولپنڈی،11 سالہ لڑکی سے زیادتی، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار
-
ہنی مون ٹرپ پر جھگڑا ، نوبیاہتا جوڑے نے واپس آتے ہی خودکشی کر لی
-
سلمان خان کتنی دولت کے مالک؟ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی
-
چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
بھارت کی جانب سے کھیلنے، بھارتی جھنڈا لہرانے پر پاکستانی کبڈی کھلاڑی پر پابندی عائد
-
نئے سال کی آمد کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
-
معروف اینکر اور صحافی اقرار الحسن نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا
-
سعودی عرب میں سردی کا 17 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا















































