عبیرہ قتل کیس؛ ملزمہ طوبیٰ نے اقبال جرم کرلیا، مقامی صحافی کے قتل کا بھی اعتراف

28  فروری‬‮  2015

لاہور(نیوزڈیسک) عبیرہ قتل کیس کی ملزمہ طوبیٰ نے اپنی ماڈل دوست کے علاوہ مقامی صحافی کو بھی قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

مزید پڑھیے: کرکٹ کٹ بیگ سے نوجوان لڑکی کی لاش برآمد

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ایاز سلیم نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عبیرہ کے گھر والوں نے طوبیٰ کو شناخت کیا۔ طوبیٰ کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے فاروق نامی شخص سے تفتیش شروع کی۔ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ طوبیٰ کا اصلی نام عظمیٰ راؤ ہے، جس نے بابر بٹ نامی ایک شخص سے شادی کی جس سے اس کی دو بیٹیاں ہوئیں، چھوٹی بیٹی 2 ماہ کی عمر میں انتقال کرگئی، جس کے بعد دونوں کے تعلقات خراب ہوگئے اور معاملات طلاق پر متنج ہوئے اور طوبیٰ نشے کی عادی ہوگئی۔

ایاز سلیم کا کہنا تھا کہ طوبیٰ نے اپنے دوست فاروق کے دوست ذیشان سے 20 ہزار روپے میں زہر خریدا تھا اور فاروق کو اس کا علم تھا۔ طوبیٰ کا بیان ہے کہ اپنی بیٹی کی موت پر اس نے عبيرہ کو اپنے سابق شوہر بابر بٹ کے قتل کے لئے راضی کيا لیکن بعد ميں عبيرہ نے بابر بٹ کو زہر دينے سے انکار کرديا، جس پر اس نے اسے ہی زہر دے کر مار دیا۔ اس کے علاوہ طوبیٰ نے یوسف نامی ایک اور شخص کو بھی زہر دے کر قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

 



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…