کابل(این این آئی)افغانستان میں قائم اتحادی حکومت کے قیام کے سلسلے میں امریکی کوششوں سے طے پانے والے معاہدے کی مدت گزشتہ روز ختم ہوگئی ،میڈیارپورٹس کے مطابق2014 کے صدارتی انتخابات کے بعد اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ دونوں کی طرف سے کامیابی کا دعوی کیا گیا تھا جو ایک تنازعے کی شکل اختیار کر گیا۔ امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی کوششوں سے طے پانے والے اس معاہدے کے تحت ایک اتحادی حکومت کا قیام ممکن ہوا تھا جس میں اشرف غنی کو عہدہ صدارت دیا گیا جبکہ عبداللہ عبداللہ نے ملک کے چیف ایگزیکٹیو کا عہدہ قبول کر لیا تھا۔ معاہدے کی مدت ختم ہونے کے باوجود توقع کی جا رہی ہے کہ افغانستان میں اتحادی حکومت قائم رہے گی۔