کراچی(آن لائن) سندھ پولیس میں جدید آئی ٹی کیڈر فورس کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جس میں 2500 افراد بھرتی کیے جائیں گے۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سی پی او میں قائم سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا ،آئی جی سندھ کے مطابق سندھ حکومت نے کیڈر فورس کے قیام کی منظوری دیدی ہے، جس میں آر او فارنزک مددگار 15 ,سی سی ٹی وی کیمراز اور ہیومن ریسورس پر مشتمل آئی ٹی کیڈر فورس میں بھرتی کئے جائیں گے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ کیڈر فورس ڈی آئی جی و ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی سی پی او کے ماتحت فرائض انجام دیگی سندھ پولیس کے مختلف شعبہ جات و یونٹس کے تقریباّ 229 افسران و جوانوں کو سافٹ ویئر کے حوالے سے تربیت دی جائیگی۔دوسری جانب آئی جی سندھ نے ملک کے تمام جیلوں کے قیدیوں اور ضمانتوں پر رہا ملزمان کی تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت جاری کردیں ،ان کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں کے آئی جیز کو شیئرنگ کے حوالے جامع سفارشات تیار کر کے ارسال کی جائیں تاکہ کسی بھی صوبے کے مفرور اشتہاری اور مطلوب ملزمان کے کریمنل ریکارڈ کی باہمی شیئرنگ کی بدولت انکی گرفتاریوں کو یقینی بنایا جاسکے۔انھوں نے کہا کہ سندھ پولیس کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت سے بھرپور استفادہ کے لیئے سخت محنت کرنا ہوگی۔
’’پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر ‘‘ نوکریاں ہی نوکریاں۔۔۔! حکومت نے شاندار اعلان کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے



















































